مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
5 جی کی شروعات
Posted On:
12 MAR 2025 1:41PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں 5 جی خدمات کی شروعات کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، جن میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ درج ذیل خدمات شامل ہیں:
- 5 جی موبائل خدمات کے لیےا سپیکٹرم کی نیلامی ۔
- ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) بینک گارنٹیوں (بی جی) اور شرح سود کو معقول بنانے کے لیے مالی اصلاحات۔
- 2022 کی نیلامی اور اس کے بعد حاصل کردہ اسپیکٹرم کے لیے اسپیکٹرم کے استعمال کے چارجز کو ہٹانا ۔
- ایس اے سی ایف اے (ریڈیو فریکوئنسی کےالاٹمنٹ سے متعلق قائمہ مشاورتی کمیٹی) کی منظوری کے طریقہ کار کو آسان بنانا۔
- آر او ڈبلیو کی اجازتوں اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب کی منظوری کو منظم کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی سنچار پورٹل اور آر او ڈبلیو (رائٹ آف وے) ضوابط کا آغاز ۔
- چھوٹے سیل اور ٹیلی کمیونیکیشن لائن کی تنصیب کی خاطر اسٹریٹ فرنیچر کے استعمال کے لیے مقررہ وقت کی اجازت۔
5 جی خدمات ملک بھر کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کی گئی ہیں اور فی الحال یہ لکش دیپ سمیت ملک کے 776 اضلاع میں سے 773 میں دستیاب ہے ۔ 28.02.2025 تک ، ملک بھر میں ٹیلی کام سروس پرووائڈرز (ٹی ایس پیز) کے ذریعہ 4.69 لاکھ 5 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) نصب کیے گئے ہیں ۔
ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پیز) نے ملک بھر میں 5 جی خدمات کو وسعت دی ہے اور اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے نوٹس انوائٹنگ ایپلی کیشن (این آئی اے) میں تجویز کردہ کم از کم رول آؤٹ ذمہ داریوں سے آگے بڑھ گئے ہیں ۔ ان ذمہ داریوں سے الگ موبائل خدمات کی توسیع کا انحصار ٹی ایس پیز کے تکنیکی-تجارتی غور و فکر پر ہے ۔
******
ش ح۔ ع ح۔ رب
U. No. 8192
(Release ID: 2110798)
Visitor Counter : 12