اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امریکی ٹیرف کا اثر

Posted On: 11 MAR 2025 4:13PM by PIB Delhi

امریکہ نے 12 مارچ 2025 سے انتہائی ترجیحی ملک (ایم ایف این) کی بنیاد پرا سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند باہمی طور پر فائدہ مند اور مساویانہ انداز میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور وسیع کرنے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ سیکٹر ہے اور حکومت ملک میں اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) کسٹم ٹیرف ایکٹ 1975 اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کے تحت گھریلو صنعت کی طرف سے دائر کی گئی ایک مستند درخواست کی بنیاد پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کرتا ہے، جس میں ملک میں مال کی ڈمپنگ کی وجہ سے گھریلو صنعت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اینٹی ڈمپنگ اقدامات کا بنیادی مقصد ڈمپنگ کے غیر منصفانہ تجارتی پریکٹس سے گھریلو صنعت کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرنا اور گھریلو صنعت کو برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

بھارت میں دوسرے ممالک سے اسٹیل کی بڑھتی ہوئی ڈمپنگ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی اقدامات (اے ڈی ڈی) فی الحال کچھ اسٹیل کی مصنوعات جیسے سیملیس ٹیوب، پائپ اور لوہے کے کھوکھلے پروفائلز، مخلوط یا غیر مخلوط اسٹیل (کاسٹ آئرن اورا سٹینلیس ا سٹیل کے علاوہ)، چین سے الیکٹرو –گیل وینائزڈ اسٹیل(کوریا آر پی، جاپان سنگا پور سے) اسٹین لیس اسٹیل سیملیس ٹیوب  اور پائپ (چین سے)، ویلڈڈا سٹینلیس اسٹیل پائپ اور ٹیوب (ویت نام اور تھائی لینڈ سے) سے متعلق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی( اے ڈی ڈی) سے متعلق اقدامات فی الحال نافذ العمل ہیں۔

حکومت نے گھریلو اسٹیل سازوں کے تحفظ اور ہندوستان کی اسٹیل صنعت کی مسابقت کو مضبوط کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:-

1. کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی) چین اور ویت نام سے ویلڈیڈ اسٹینلیس ا سٹیل کے پائپ  وار ٹیوب پر لاگو ہوتی ہے۔

2.مرکزی بجٹ 2025-2024 میں، گھریلو مینوفیکچررز کی مدد اور گھریلو اسٹیل مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے:-

  • فیرو نکل اور مولب ڈینم خام دھاتوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) جو کہ اسٹیل کی صنعت کے لیے خام مال ہیں، کو 2.5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔
  • فیرس اسکریپ پر بی سی ڈی کی چھوٹ 31 مارچ 2026  تک جاری رکھی گئی ہے۔
  • کولڈ رولڈ گرین اورینٹیڈ (سی آر جی او) اسٹیل کی تیاری کے لیے مخصوص خام مال پر استثنیٰ 31 مارچ 2026 تک جاری رکھا گیا ہے۔ مزید، ٹیرف آئٹم 7226  11.00 کے تحت آنے والے سی آر جی او اسٹیل کی تیاری کے لیے ایسے مخصوص خام مال پر بھی چھوٹ بڑھا دی گئی ہے۔

3. سرکاری خریداری کے لیے ‘میڈ ان انڈیا’ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی۔

4. ملک کے اندر اسپیشلٹی اسٹیلز کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی ایل آئی) اسکیم۔ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری 27,106 کروڑ روپے ہے، جس میں اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے تقریباً 24 ملین ٹن (ایم ٹی) کی بہاو کی صلاحیت کی تخلیق شامل ہے۔

5. اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا تعارف اس طرح گھریلو مارکیٹ میں غیر معیاری / خراب اسٹیل کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگاتا ہے تاکہ صنعت، صارفین اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ آرڈر کے مطابق، اس نے یقینی بنایا کہ صرف متعلقہ بی آئی ایس معیارات کے مطابق معیاری اسٹیلز ہی آخری صارفین کے لیے دستیاب ہوں۔ آج تک، 151 ہندوستانی معیارات کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت مطلع کیا گیا ہے ، جس میں کاربن اسٹیل، الائے سٹیل اورا سٹینلیس ا سٹیل شامل ہیں۔

حکومت ایم ایس ایم ای کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں/پروگرام نافذ کر رہی ہے جن میں مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز-گرین انویسٹمنٹ اینڈ فنانسنگ اسکیم فار ٹرانسفارمیشن (ایم ایس ای-جی آئی ایف ٹی اسکیم) مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز اسکیم فار پروموشن اینڈ انویسٹمنٹ ان سرکلر اکانومی (ایم ایس ای-ایس پی آئی سی ای اسکیم) ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم ، پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) ایم ایس ایم ای سولیوشنز ، مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) وغیرہ شامل ہیں ۔

فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ص ج

U.NO.8174


(Release ID: 2110725) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi