اسٹیل کی وزارت
اسٹیل پروسیسنگ انڈسٹریز
Posted On:
11 MAR 2025 4:08PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹیل ایک ریگولیٹری سے آزاد شعبہ ہے اور حکومت ملک کی تمام ریاستوں بشمول اڈیشہ اسٹیل کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسٹیل پلانٹ کے قیام کے بارے میں فیصلے صنعت کی طرف سے ٹیکنو کمرشل کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، جن میں خام مال کی دستیابی، بندرگاہ سے دوری، لاجسٹکس وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت نے خام مال کی حفاظت کو بہتر بنانے، تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کو بڑھانے، درآمدی انحصار کو کم کرنے، اور پیداواری لاگت کو کم کرنے، روزگار میں اضافے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
- سرکاری خریداری کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ لوہے اوراسٹیل کی مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) کے لیے پالیسی کا نفاذ۔
- ملک کے اندر ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ کی تیاری کو فروغ دینے اور اثاثہ جاتی سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز۔
- بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زور کے ساتھ مرکزی بجٹ میں کیپیکس مختص میں اضافہ، جس کے نتیجے میں اسٹیل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔
- پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے خام مال پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا طریقۂ کاروضع کرنا۔
- گھریلو طور پر تیار کردہ فیرس اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن۔
************
UR-8178
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
(Release ID: 2110722)
Visitor Counter : 6