بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے او این جی سی این ٹی پی سی گرین پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے ایانا رینوایبل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے حصول سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دی

Posted On: 11 MAR 2025 7:49PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن نے او این جی سی این ٹی پی سی گرین پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے ایانا رینوایبل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے حصول سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام میں حصول کار (ایکوائرر) کے ذریعہ ہدف (ٹارگیٹ) کے 100 فیصد  ایکویٹی شیئر کیپٹل کا حصول شامل ہے ۔

ایکوائرر او این جی سی گرین لمیٹڈ اور این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ منصوبہ (جوائنٹ وینچر) ہے  اور فی الحال کسی بھی کاروباری سرگرمی میں مصروف نہیں ہے۔ او این جی سی گرین لمیٹڈ اور این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ بالترتیب آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ اور این ٹی پی سی لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی تنظیمیں ہیں۔

ہدف (اس سے وابستہ اداروں سمیت) بجلی کے شعبے میں اور خاص طور پر، درج ذیل کاروبار میں مصروف ہے:

(اے) قابل تجدید ذرائع کے ذریعے بجلی کی پیداوار ؛ اور (بی) ہندوستان میں بجلی کی ترسیل (ٹرانسمیشن)۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8161


(Release ID: 2110514) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi