ریلوے کی وزارت
ریلوے بورڈ نے ریل بھون میں خواتین کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا
Posted On:
11 MAR 2025 7:14PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے آج نئی دہلی کے ریل بھون کے ویچار (کانفرنس ہال) میں خواتین کے عالمی دن (آئی ڈبلیو ڈی) کی تقریب منائی۔ اس تقریب میں خواتین کی کام یابیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور صنفی مساوات کے عزم کا اعادہ کیا گیا جس میں تقریباً 300 خواتین عہدیداروں نے شرکت کی۔

ریلوے بورڈ کی ممبر (فنانس) محترمہ روپا سری نواسن نے تقریب کی مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کی جب کہ ریلوے بورڈ کے سکریٹری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مختلف دل چسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جن میں اسکیٹ، ہیلتھ ٹاک، یوگا کا مظاہرہ، رقص اور گانے کی پرفارمنس، کوئز اور انتاکشری شامل تھے۔

مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے مضمون نویسی اور آرٹ کے مقابلوں کے فاتحین کے ساتھ ساتھ بہترین اسپورٹس ویمن اور بہترین ثقافتی فن کاروں کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ یہ مقابلے 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوئے تھے۔ انعام یافتگان کی تفصیل درج ذیل ہے:
مضمون نویسی کے مقابلے کے انعام یافتگان
-
پہلا انعام: محترمہ ایلس آر ترکی، جوائنٹ ڈائریکٹر
-
دوسرا انعام: محترمہ پونم گریش شاکیا، پرائیویٹ سکریٹری
-
تیسرا انعام: مس لاونیا سنگھ، سیکشن آفیسر
آرٹ مقابلوں کے انعام یافتگان
-
پہلا انعام: محترمہ ہرشیتا سنگھ، پرسنل اسسٹنٹ
-
دوسرا انعام: محترمہ کنچن کشیپ، پرائیویٹ سکریٹری
-
تیسرا انعام: محترمہ پونم گریش شاکیا، پرائیویٹ سکریٹری
بہترین اسپورٹس ویمن کے انعام یافتگان
-
پہلا انعام: محترمہ بدھیشا بھٹاچاریہ، شماریاتی انسپکٹر
-
دوسرا انعام: مس پرینکا، ایم ٹی ایس
-
تیسرا انعام: محترمہ ایشا، پرائیویٹ سیکرٹری
بہترین ثقافتی فن کاروں کے انعام یافتگان
-
پہلا انعام: محترمہ جے نروپما، پرنسپل اسٹاف آفیسر
-
دوسرا انعام: محترمہ بی موہنن، پرنسپل اسٹاف آفیسر
-
تیسرا انعام: محترمہ ندھی چوہان، پرسنل اسسٹنٹ
آئی ڈبلیو ڈی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، 7 مارچ 2025 کو ناردرن ریلوے سینٹرل اسپتال کے تعاون سے ریلوے بورڈ کے دفتر کی خواتین عہدیداروں کے لیے خصوصی طور پر ایک خصوصی ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 167 خواتین ملازمین نے ہیلتھ چیک اپ کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 8152
(Release ID: 2110508)
Visitor Counter : 16