دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایپ پر مبنی حاضری کا نظام

Posted On: 11 MAR 2025 5:03PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے نفاذ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستوں/مرکز کے زیرِانتظام علاقوں کو کام کی جگہ پر قومی موبائل نگرانی سسٹم (این ایم ایم ایس)  ایپ کے ذریعے کارکنوں کی حاضری کو دو مرتبہ ٹائم اسٹیمپ کی گئی، جیو ٹیگ کی گئی تصاویر کے ساتھ ریکارڈ کرنا ہوگا، یہ عمل یکم جنوری 2023 سے تمام کاموں (انفرادی مستفیدین کے کام کے سوا) کے لیے این ایم ایم ایس کے ذریعے نافذ ہوگا۔

مزید برآں، کارکنوں کو این ایم ایم ایس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کام کی جگہ نیٹ ورک کے زیرِ احاطہ علاقے میں واقع نہ ہو یا کسی دوسرے نیٹ ورک کے مسئلے کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہ کی جا سکے، تو حاضری آف لائن موڈ میں ریکارڈ کی جا سکتی ہے اور جب ڈیوائس نیٹ ورک کے زیرِ احاطہ علاقے میں آئے گا تو اسے اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی غیر معمولی حالات کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہ ہو سکے، تو اس کے لیے استثنیٰ کی فراہمی بھی موجود ہے جسے اب بلاک انتظامیہ کی سطح پر بھی منتقل کیا جائے گا ۔

این ایم ایم ایس ایپ کو مزید مستحکم اور صارف دوست بنانے کے لیے نئی بہتریاں کی گئی ہیں، جیسے آنکھوں کی جھپکنے کی سہولت، لوگوں کو گننے کی سہولت، مستر رول کے ساتھ میٹ آئی ڈی کا انضباط اور کمیونٹی ورک کے لکیری نوعیت میں نزدیکی علاقے میں نرمی (جو قابلِ قبول ہے) وغیرہ، جو موجودہ این ایم ایم ایس ایپ کے ورژن میں شامل کی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی طرف سے این ایم ایم ایس ایپ سے متعلق اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید برآں، جب بھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کوئی درخواست موصول ہوتی ہے، وزارت نے این ایم ایم ایس ایپ پر منتقل ہونے کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے تربیت فراہم کی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے درپیش تکنیکی مسائل کو وزارت کے ساتھ بر محل اٹھایا جاتا ہے، جو ان مسائل کو وقت کی پابندی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ نئے مشورے ان کی عمل داری کو جانچنے کے بعد شامل کیے جا رہے ہیں۔

این ایم ایم ایس ایپلیکیشن کے نفاذ سے حاضری کے انتظام کے نظام اور عمل کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 25-2024 کے لیے این ایم ایم ایس درخواست کے ذریعے حاصل کی گئی حاضری پہلے پندرہ دن میں 95.21فیصد اور دوسرے پندرہ دن میں 96.37فیصد ہے۔ این ایم ایم ایس حاضری کے ڈیٹا کی ساکھ کو بڑھاتا ہے اور مجموعی عمل میں اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔

 جیسا کہ این ایم ایم ایس ایپلیکیشن ایک ہی دن  ایف ٹی اوز کی تخلیق کے قابل بناتی ہے، اس سے اجرت کی بروقت ادائیگی میں بھی بہت مدد ملی ہے۔

یہ اطلاع دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :8109  )


(Release ID: 2110506) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi