اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جاپان سے اسٹیل کی درآمد

Posted On: 11 MAR 2025 4:12PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) وزارت اسٹیل کے ساتھ مشاورت سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کہ ملک میں صرف معیاری اسٹیل تیار کی جائے یا باہر سے درآمد کی جائے۔ اس سمت میںبی آئی ایس 151 معیارات کو مطلع کیا گیا ہے اور وزارت اسٹیل کے ذریعہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او ایس) کے ذریعے احاطہ کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف معیاری اسٹیل ہی آخری صارفین اور بڑے پیمانے پر عوام کے لیے دستیاب ہو۔ باہر سے اسٹیل کی کوئی بھی درآمد بی آئی ایس لائسنس کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ تاہم، کچھ اسٹیل کے درجات جو ابھی تک بی آئی ایس کے معیارات میں شامل نہیں ہیں وزارت اسٹیل سے 'کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکی'ٹ ( این او سی) کے ساتھ درآمد کیے جا سکتے ہیں۔ اگلے چھ ماہ کے لیے درآمد کی جانے والی مطلوبہ مقدار کی بنیاد پر پیشگی این او سی جاری کیا جا رہا ہے۔

جاپانی برآمد کنندگان کی جانب سے پیشگی این او سی کے لیے درخواستوں کا فیصلہ طے شدہ اصولوں ضابطوں کے مطابق مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ سیکٹر ہے جہاں اسٹیل کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی حرکیات سے ہوتا ہے اور اس کی دستیابی کے لحاظ سے اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ حکومت ملک میں اسٹیل سیکٹر کی ترقی و فروغ کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج ایوان زیریں -لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 *******

ش ح۔ ظ ا

UR No.8128

                                          


(Release ID: 2110480) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi