کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کلیدی اقدامات پر عمل درآمد کررہی ہے

Posted On: 11 MAR 2025 5:07PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مزید صنعتی سرگرمیوں کو راغب کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ حکومت ہند ، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور دیگر مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے، مناسب پالیسی اقدامات کے ذریعے ملک کی مجموعی صنعتی ترقی کے لیے ایک فعال ماحولیاتی نظام فراہم کررہی ہے۔

میک اِن انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا ، پی ایم گتی شکتی ، نیشنل انڈسٹریل کوریڈور پروگرام، پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم، کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کو فروغ دینا اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا، نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک، پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) ایف ڈی آئی پالیسی کو آزاد کرنا، پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیمیں، انڈین فوٹ ویئر اینڈ لیدر ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی ایف ایل ڈی پی) اسکیم ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کے کچھ بڑے اقدامات ہیں ۔

حکومت ہند کی تمام متعلقہ وزارتوں/محکموں میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل (پی ڈی سی) کی شکل میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے حال ہی میں نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام (این آئی سی ڈی پی) کے تحت 12 نئے پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ سرمایہ کاری 28602 کروڑ روپے ہے۔  10 ریاستوں میں پھیلے ہوئے اور چھ بڑے گلیاروں کے ساتھ اسٹریٹجک طور پر منصوبہ بند ، یہ منصوبے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کی جستجو میں ایک اہم چھلانگ کی عکاس ہیں ۔

اس کے علاوہ ، حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد کو تیز کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے ایک سرمایہ کار دوست پالیسی بنائی ہے، جس میں حکمت عملی سے متعلق کچھ اہم شعبوں کو چھوڑکر زیادہ تر شعبے خودکار روٹ کے تحت 100  فیصد ایف ڈی آئی کے لیے کھلے ہیں۔    90 فیصد سے زیادہ ایف ڈی آئی کی آمد خودکار روٹ کے تحت ہوتی ہے۔ ہندوستان ایف ڈی آئی کی حدود کو بڑھاکر، ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرکے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنا کر اپنی معیشت کو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھولنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ مثال کے طور پر، مرکزی بجٹ 2025 میں انشورنس سیکٹر کے لیے ایف ڈی آئی سیکٹرل کیپ کو 74  فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ بڑھائی ہوئی حد ان کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگی، جو پورے پریمیم کی ہندوستان میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ حکومت ہمیشہ ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرکے، طریقہ کار کو ہموار کرکے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، لاجسٹکس کو بہتر بنا کر اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کو بڑھا کر کاروباری ماحول کو بہتر بناکر مزید ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب جیتن پرساد (Shri Jitin Prasada) نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں ۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8113


(Release ID: 2110444) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi