بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی چارجنگ کی سہولیات سے متعلق پالیسیاں

Posted On: 11 MAR 2025 4:07PM by PIB Delhi

کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں کل 19.50 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) فروخت ہوئیں۔ کیلنڈر سال 2024 میں فروخت ہونے والی کل گاڑیوں میں ان الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 7.44فیصد تھا۔

 

کیلنڈر سال

واہن پر کل ای وی رجسٹرڈ

واہن پر رجسٹرڈ کل گاڑیاں

الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ فیصد میں

 

(A)

(B)

(C)=(A)/(B)

2024

19,50,490

2,62,07,453

7.44فیصد

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ای-واہان پورٹل کے مطابق، مالی سال 15-2014 کے بعد سے ای وی رجسٹریشن میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے:

جدول: 15-2014 کے بعد ای وی (الیکٹرک گاڑی) کی تعداد

نمبر لاکھ میں

 

مالی سال

رجسٹرڈ آئی سی ای گاڑیوں کی تعداد

رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد

کل رجسٹرڈ گاڑیوں کے فیصد کے طور پر الیکٹرک گاڑیاں

2014-15

193.98

0.02

0.01فیصد

2015-16

201.06

0.16

0.08فیصد

2016-17

215.96

0.56

0.26فیصد

2017-18

238.63

0.96

0.40 فیصد

2018-19

251.7

1.47

0.58 فیصد

2019-20

244.2

1.74

0.71 فیصد

2020-21

173.79

1.43

0.82 فیصد

2021-22

179.86

4.59

2.49 فیصد

2022-23

211.49

11.83

5.30 فیصد

2023-24

229.6

16.81

6.82 فیصد

2024-25

225.87

17.84

7.31 فیصد

 

بھارت کی حکومت مسلسل طور پر ملک میں چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی حمایت کر رہی ہے۔ فیم-II اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے عوامی چارجنگ اسٹیشنز (ای وی پی سی ایس) قائم کرنے کے لیے 839 کروڑ روپے کی مختص رقم رکھی گئی تھی۔ اسی طرح، پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے عوامی چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لیے 2,000 کروڑ روپے کی مختص رقم رکھی گئی ہے۔

وزارت توانائی (ایم اوپی) نے 17 ستمبر 2024 کو "الیکٹرک گاڑی چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کی تنصیب اور آپریشن کے لیے رہنمائی اصول-2024" جاری کیے ہیں، جن میں ملک میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے معیار اور پروٹوکول کی تفصیل دی گئی ہے۔ مزید برآں، وزارت توانائی نے 10 جنوری 2025 کو "بیٹری سوئپنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب اور آپریشن کے لیے رہنمائی اصول" بھی جاری کیے ہیں۔ یہ رہنمائی اصول ملک میں مضبوط ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات  اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :8105     )


(Release ID: 2110393) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi