ٹیکسٹائلز کی وزارت
پارلیمانی سوال: جدید کاری کے اثرات
Posted On:
11 MAR 2025 12:13PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کو بڑھانے ، بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے ، اختراع کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے پر حکومت کی توجہ نے عالمی ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ حکومت کا کردار ایک منظم پالیسی ماحول کو یقینی بنانا ہے ، جس سے صنعت اور نجی کاروباریوں کو اپنے مختلف پالیسی اقدامات اور اسکیموں کے ذریعے یونٹس قائم کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں متعدد ہتھ کرگھا ، پاورلوم ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، مصنوعی کپاس اور ہوزیری مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر 11.14 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے اور 8.43 لاکھ مستفدین کو جامع ہنرمندی کے فروغ سے متعلق اسکیم کے تحت رکھا گیا ہے۔
حکومت ہند نے ایک اسکیم متعارف کرائی تھی۔ ٹیکسٹائل ورکرورں کی باز آباد کاری کےفنڈسے متعلق اسکیم (ٹی ڈبلیو آر ایف ایس) 15 ستمبر 1986 سے نافذ العمل ہے، تاکہ نجی شعبے میں غیر ایس ایس آئی ٹیکسٹائل ملز کے مستقل طور پر بند ہوجانے کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے کارکنوں کو راحت فراہم کی جاسکے، جو اسکیم کے تحت رہنما خطوط کے مطابق اہل ہیں۔ ٹی ڈبلیو آر ایف ایس کو نوٹیفکیشن نمبرایس او1081 (ای ) مورخہ6؍اپریل 2017 کے تحت محنت اور روزگار کی وزارت کے راجیو گاندھی شرمک کلیان یوجنا (آر جی ایس کےوائی) کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے اور یکم اپریل 2017 سے ٹی ڈبلیو آر ایف ایس کو بند کردیا گیا ہے۔ بے روزگار ہونے والے کارکن اہلیت کے لحاظ سے مذکورہ اسکیم کے تحت فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔
حکومت ہند ، ٹیکسٹائل کی وزارت نے اکتوبر 2021 سے اسکالرشپ کے طور پر مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پہل کی ہے ۔جس کے تحت ہتھ کرگھا بنکروں ور ورکروں کے دو سال تک کے بچوں کو فی ماہ 5000روپے مالی مدد سمیت فی بچہ سالانہ 2لاکھ روپے تک کی اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے ، تاکہ وہ مرکزی؍ریاستی حکومت کے تسلیم شدہ ؍امداد یافتہ ٹیکسٹائل اداروں میں3؍4 سال ڈپلومہ؍انڈرگریجویٹ؍ پوسٹ گریجویٹ کورسو ں میں تعلیم حاصل کرسکیں، جو ہتھ کرگھا کے قومی ترقیاتی پروگرام کا ایک جزو ہے۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
********
ش ح۔ا ع خ۔ن ع
U-8086
(Release ID: 2110159)
Visitor Counter : 9