کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

میسرز سالٹ ایکسپیرئنسز اینڈ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای ایم پی ایل) اور میسرز ہیرو موٹو کور لمیٹڈ کے معاملات کی تفتیشی رپورٹ زیر معائنہ ہے


اس مرحلے میں اس معاملے کو لے کر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا

Posted On: 10 MAR 2025 8:42PM by PIB Delhi

حال ہی میں ایسی رپورٹیں سامنے آئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے ) کو ہیرو موٹو کور  لمیٹڈ کے معاملے میں ایم سی اے کی جانب سے حکم دیا گیا کہ تحقیقات میں کارپوریٹ حکمرانی یا فنڈ کی منتقلی کی کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جون 2023 میں کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن کے ساتھ پڑھے جانے والے سیکشن 210(1) (سی) کے تحت میسرز سالٹ ایکسپیرئنسز اینڈ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای ایم پی ایل) اور میسرز ہیرو موٹو کور لمیٹڈ کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا ۔ تحقیقات ریجنل ڈائریکٹر (شمالی علاقہ) کے دفتر کے ذریعے کی گئی اور رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کی گئی۔ رپورٹ زیر غور ہے اور اس مرحلے میں اس معاملے کو لے کر کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جانا چاہیے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8072


(Release ID: 2110058)
Read this release in: English , Hindi