کوئلے کی وزارت
کوئلے کی کانوں کا حفاظتی آڈٹ
Posted On:
10 MAR 2025 3:44PM by PIB Delhi
کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کوئلے کی وزارت کی طرف سے دسمبر 2023 میں، "سیفٹی ہیلتھ منیجمنٹ سسٹم آڈٹ" سے متعلق جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، سالانہ حفاظتی آڈٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ کوئلے کی وزارت نے 17.12.2024 کو "نیشنل کول مائن سیفٹی رپورٹ پورٹل" کی شروعات کی ہے جس میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کے لیے سیفٹی آڈٹ ماڈیول شامل ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) نے جدید کاری، میکانائزیشن، ایمرجنسی رسپانس اور انخلاء کے منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے کول مائنز ریگولیشن 1957 کو "دی کول مائنز ریگولیشن 2017" کے طور پر تبدیل/ترمیم کیا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، خطرناک حالات میں کارکنوں کی ہلاکت کو کم کرنے کے واسطے، کوئلے کی کان کنی کی جدید کاری اور مشینی بنانے کے لیے کوئلہ کمپنیوں کی طرف سے کیے جانے والے بڑے اقدامات حسب ذیل ہیں:
- بلاسٹ فری کان کنی کی تکنیکوں کی پیشکش، جیسے کہ مسلسل کان کن، یو جی کانوں میں پاورڈ سپورٹ لانگ وال (پی ایس ایل ڈبلیو)، سرفیس مائنر، اوپن کاسٹ (او سی) کانوں میں ایکسینٹرک/ورٹیکل رپر اور ہائبرڈ ہائی وال کان کنی سے کوئلے کی سیمیں نکالی جا سکتی ہیں جو روایتی اوپن کاسٹ کان کنی کے طریقہ کار کے ذریعے تکنیکی وکفایتی طور پر قابل عمل نظر نہیں آتی ہے۔
- ماحولیاتی ٹیلی نگرانی نظام (ای ٹی ایم ایس) اور گیس کرومیٹوگراف کے ذریعے زیر زمین کان کے ماحول کی بر وقت نگرانی کے طریقے کا استعمال کان کے ہوا کے فوری اور درست نمونے لینے کے لیے کیا جاتا ہے ۔
- میکانائزڈ روف بولٹنگ کا بندوبست، یعنی یونیورسل ڈرلنگ مشین (یو ڈی ایم) کواڈ اور جڑواں بولٹر سسٹم، ریزین کیپسول اور پرتوں کی نگرانی کے جدید آلات۔
- دھول کو کم کرنے کے لیے ٹرک پر نصب فوگ کینن اور اسپرنکلر کم مسٹ سپرے جیسے دھول کم کرنے کے نظام ۔
- ہیوی ارتھ موونگ مشینری (ایچ ای ایم ایم) آپریٹرز اور ورچوئل ریئلٹی (وی آر) تربیتی پروگراموں کے لیے سمیلیٹر پر مبنی تربیت۔
- ڈھلوان اور زیادہ بوجھ (او بی) ڈمپ کی نگرانی کے لیے ٹوٹل اسٹیشنز، تھری ڈی ٹیریسٹریل لیزر اسکیننگ (ٹی ایل ایس) اور سلوپ اسٹیبلٹی ریڈار جیسی جدید ٹیکنالوجیز۔
- ایچ ای ایم ایم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے بڑے او سی میں جی پی ایس پر مبنی آپریٹر انڈیپینڈنٹ ٹرک ڈسپیچ سسٹم (او آئی ٹی ڈی ایس) جیو فینسنگ۔
کوئلے کی کان کنی کے نئے/توسیعی پروجیکٹوں کے ماحولیاتی اثرات کے جائزوں (ای آئی اے) کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی سے ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے سے پہلے ای آئی اے/انوائرمنٹ منیجمنٹ پلان (ای ایم پی) کی رپورٹس میں مناسب اقدامات شامل کیے جاتے ہیں۔ آپریشنل مرحلے کے دوران، آس پاس کے ماحول پر کوئلے کی کان کنی کی سرگرمیوں کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے ماحولیاتی نگرانی کی جاتی ہے۔
تمام کوئلے کی کانوں کو سائنسی طور پر خاکہ بند اور ڈیزائن کیا جاتا ہے، جس میں جیو ٹیکنیکل اور جیو مائننگ کے مطالعات کا ادراک کیا جاتا ہے تاکہ محفوظ اور صحت مند کام کے ماحول کو یقینی بنایا جا سکے جیسا کہ منظور شدہ ماحولیاتی اثرات کے تجزیے (ای آئی اے) کے مطالعات میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
مائنز ایکٹ، 1952 کے تحت وضع کردہ مائنز رولز ، 1955 میں کام کی جگہوں پر کان کنی کے مزدوروں کو فلاحی سہولیات فراہم کا التزام کیا گیا ہے۔ باقاعدگی سے صحت کی جانچ ، ابتدائی طبی امداد، مناسب پناہ گاہیں، کینٹین، کانوں اور کریچ کی سہولیات میں فلاحی افسران کی تقرری وغیرہ کی دفعات مذکورہ قواعد کے تحت موجود ہیں۔ مائنز ایکٹ 1952 اور مائن ووکیشنل ٹریننگ رولز 1966 کے تحت تربیت اور ریفریشر ٹریننگ کے لیے مناسب التزامات کیے گئے ہیں۔
کوئلہ کی کان کنی کے شعبے میں برسرکار ملازمین کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کوئلہ کمپنیوں کی طرف سے کیے جانے والے بڑے اقدامات میں مناسب رہائش کی سہولیات، پینے کا صاف پانی، اسکالرشپ، نقد انعامات، مالی امداد، خاص طور پر آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے مناسب تعلیمی سہولیات، صحت کی نگہداشت کی سہولیات، ملازمت کے دوران موت کی صورت میں ملازمین کی شادی شدہ، طلاق یافتہ اور ویران بیٹیوں کو روزگار کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کینٹین، کریچ ، پٹ ہیڈ باتھ اور آرام گاہ جیسی قانونی فلاحی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔
مزید برآں، کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں کارکنوں کی مہارت سازی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے بڑے اقدامات یہ ہیں: اسٹرکچرڈ ووکیشنل ٹریننگ، ایڈوانسڈ سمیلیٹر بیسڈ ٹریننگ، ورک مین انسپکٹرز (ڈبلیو آئی) اور سیفٹی کمیٹی کے اراکین کے لیے تربیت، کان کنی کی سرگرمیوں کے کلیدی شعبوں پر ورکشاپس یعنی حفاظت، ڈرلنگ، بلاسٹنگ، روف سپورٹنگ، فائر فائٹنگ کے موضوعات پر خصوصی ملازمت رخی تربیت، تاکہ زیادہ خطرے والی سرگرمیوں میں اہلیت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ش ح۔م ش ع۔ ج
Uno-8054
(Release ID: 2110022)
Visitor Counter : 15