وزارات ثقافت
گلوبل انگیجمنٹ اسکیم
Posted On:
10 MAR 2025 3:21PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت کی گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کا مقصد مہاراشٹر سمیت بھارت کے ثروت مند ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا اور عالمی سطح پر بھارت کے تشخص کو بہتر بنانا ہے۔
اس اسکیم کے اہم مقاصد میں بیرونی ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا، دوطرفہ ثقافتی روابط کو فروغ دینا، عالمی سطح پر بھارت کی ثقافتی شناخت کو پیش کرنا اور اندرون ملک سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔
گلوبل انگیجمنٹ اسکیم بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ذریعے چلائی جاتی ہے اور اس کے مندرجہ ذیل 03 اجزا ہیں:
- ’فیسٹیول آف انڈیا‘:
بھارتی آرٹ کی شکلوں کی مشق کرنے والے فن کاروں کو ’فیسٹیول آف انڈیا‘ کے بینر تلے بیرون ملک پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ مختلف ثقافتی شعبوں جیسے لوک آرٹ بشمول لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیٹر اور کٹھ پتلی، کلاسیکی اور روایتی رقص، تجرباتی / معاصر رقص، کلاسیکی / نیم کلاسیکی موسیقی، تھیٹر وغیرہ کے فن کار بیرون ملک ’فیسٹیول آف انڈیا‘میں پرفارم کرتے ہیں۔
- انڈو فارن فرینڈشپ کلچرل سوسائٹیز کو امداد میں گرانٹ: امداد کی گرانٹ ہمارے بھارتی مشنوں کے ذریعے بیرونی ممالک میں فعال طور پر کام کرنے والی انڈو فارن فرینڈشپ کلچرل سوسائٹیوں کو جاری کی جاتی ہے جس کا مقصد بھارت اور متعلقہ غیر ملکی ممالک کے درمیان قریبی دوستی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
- III. بین الاقوامی تنظیموں کو عطیات کی گرانٹ:
بین الاقوامی تنظیموں کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں جن کا بھارت رکن ہے۔
بھارت اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کا رکن ملک ہے اور یونیسکو کے کئی اہم ثقافتی کنونشنوں کا حصہ ہے جیسے عالمی ورثے پر 1972 کنونشن، غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے 2003 کنونشن، ثقافتی اظہار کے تنوع کے تحفظ اور فروغ سے متعلق 2005 کنونشن، یونیسکو تخلیقی شہروں کا نیٹ ورک (یو سی سی این)، میموری آف دی ورلڈ (ایم او ڈبلیو) پروگرام۔ بھارت ثقافتی املاک کے تحفظ اور بحالی کے بین الاقوامی مرکز (آئی سی سی آر او ایم)، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) جیسی بین الحکومتی تنظیموں کا بھی رکن ہے۔
کسی بھی ریاست کے اداروں کے ساتھ مخصوص شراکت داری کا کوئی اہتمام نہیں ہے۔
گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کے ’’فیسٹیول آف انڈیا‘‘ جزو کے تحت، ’’فیسٹیول آف انڈیا‘‘ میں پرفارم کرنے کے لیے کسی آرٹسٹ کی ڈیپوٹیشن پر تمام اخراجات حکومت کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔ وزارت ثقافت نے مختلف آرٹ فارموں کے تحت ریاست مہاراشٹر سمیت پورے بھارت کے فن کاروں / گروپوں کو پینل میں شامل کیا ہے اور فن کاروں کو بیرون ملک بھارت کے تہواروں میں پرفارم کرنے کے لیے پینل کی فہرست میں سے منتخب کیا جاتا ہے۔
فی الحال، وزارت کے ساتھ پینل میں شامل 627 فن کاروں / گروپوں میں سے 37 فن کار / گروپ مہاراشٹر سے پینل میں شامل ہیں۔ ان میں سے 7 فن کاروں / منڈلیوں کو بیرون ملک بھارت کے مندرجہ ذیل تہواروں میں پرفارم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے:
- عمان، نیدرلینڈز، غانا (2016-17)
- وینزویلا اور ویتنام - آزادی 70 تقریبات (2017-18)
- قطر (2018-19)
یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 8049
(Release ID: 2109953)
Visitor Counter : 10