کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے سرٹیفائیڈ ای ایس جی پیشہ ور-اثرانگیز قائد پروگرام (بیچ- IV) شروع کیا
یہ پہل قدمی ای ایس جی قیادت اور ضابطے سے متعلق مہارت تیار کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی
Posted On:
09 MAR 2025 4:43PM by PIB Delhi
ہندوستان کے ای ایس جی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم میں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) حکومت ہند کے زیراہتمام آج آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ ای ایس جی پروفیشنل - امپیکٹ لیڈر پروگرام کے چوتھے بیچ کا آغاز کیا۔ یہ اہم پہل قدمی ای ایس جی کی قیادت اور ریگولیٹری مہارت کی تیاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، پیشہ ور افراد کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے تاکہ کاروبار کے ڈی این اے میں ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کے جذبے کو ضم کرنے اور اس پر عمل پیرا ہوں۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں، پروفیسر گریما ددھیچ، پروگرام ڈائریکٹر اور ہیڈ، اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، آئی آئی سی اے، نے ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈے، ڈی جی اور سی ای او، آئی آئی سی اے کی بصیرت انگیز قیادت کا اعتراف کیا اور ای ایس جی کی عمدگی کو آگے بڑھانے اور انسٹی ٹیوٹ کے اقدامات کی تشکیل میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس نے ای ایس جی کی بڑھتی ہوئی مالی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کو اپنے آب و ہوا اور پائیداری کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے 2030 تک تخمینہ 2.5 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار مالیات، گرین بانڈز، اور اثر انگیز سرمایہ کاری اس سرمایہ کاری کے فرق کو پورا کرنے میں کلیدی معاون ثابت ہوں گے اور ای ایس جی کی زیر قیادت اقتصادی تبدیلیوں میں کارپوریٹ کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا۔
افتتاحی خطاب کرتے ہوئے، کارپوریٹ امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اندردیپ سنگھ دھاریوال نے اس بات پر زور دیا کہ ای ایس جی اب ایک آپشن نہیں ہے بلکہ کاروباروں کے لیے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں مسابقتی رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے، اُنھوں نے کاروباروں پر زور دیا کہ وہ ’کرہ ارض دوست عوام ‘ کے اصول کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، پائیدار ترقی، گرین فنانس اور ذمہ دار کاروباری تبدیلی میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دیں۔ انہوں نے رامائن اور بھگوت گیتا کے بارے میں بات کی، جو ہندوستان کی لازوال مہاکاوی ہیں، جو گہری حکمت پیش کرتے ہیں جو جدید ای ایس جی اصولوں اور پائیداری کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

جناب پرمود راؤ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سیبی، نے سیبی کے ای ایس جی انکشافات، پائیداری سے منسلک سرمایہ کاری، اور ای ایس جی درجہ بندیوں کی ساکھ کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس سے کارپوریٹ پائیداری کی رپورٹنگ میں زیادہ جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔
یونیسیف انڈیا کے ریسورس موبلائزیشن اینڈ پارٹنرشپس کے چیف جناب بو بیسکجیر نے ای ایس جی کے سماجی جہت پر روشنی ڈالی، کاروباروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ای ایس جی حکمت عملیوں میں تنوع، مساوات اور سماجی ذمہ داری کو شامل کریں تاکہ جامع اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
جناب سنجے دوبے، ایڈیشنل چیف سکریٹری، حکومت مدھیہ پردیش، نے تمام صنعتوں میں پائیدار تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری علم اور مہارتوں سے پیشہ ور افراد کو لیس کرنے میں پروگرام کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز (این اے آئی ایل) کو پروگرام کی ایک اہم خصوصیت کے طور پر اجاگر کیا، جو ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے جو ای ایس جی پیشہ ور افراد کے درمیان تعاون، علم کے تبادلے اور سوچ کی قیادت کو فروغ دیتا ہے۔
پروگرام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، پروفیسر گریما ددھیچ، ہیڈ، اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، آئی آئی سی اے، نے کلیدی صنعتوں کے 100سے زائد سینئر پیشہ ور افراد کے متنوع گروہ پر روشنی ڈالی، جس میں 23 ریاستوں سے خواتین کی 35فیصد شرکت اور نمائندگی ہے، جو ہندوستان کے وسیع ای ایس جی منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے۔ افتتاحی پروگرام کو پروگرام کی کوآرڈی نیٹر اور سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ محترمہ شیوانگی وششتا نے کامیابی کے ساتھ نظامت کیا۔
یہ پروگرام ای ایس جی کی قیادت اور صنعتی اکیڈمی کے تعاون کو فروغ دیتا ہے جس میں ای ایس جی لیڈروں کو مہارت کے ساتھ ماحولیاتی لچک، جامع ترقی، اور ذمہ دار کاروباری طریقوں کو آگے بڑھایا جاتا ہے، پیرس معاہدے اور ایس ڈی جی کے تحت ہندوستان کے وعدوں کے مطابق۔ کامیابی کے ساتھ تصدیق شدہ امیدوار نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز (این اے آئی ایل) میں شامل ہوتے ہیں، جو ایک آن لائن پلیٹ فارم اور 350سے زائد ای ایس جی پیشہ ور افراد کی متحرک کمیونٹی ہے، جو ہندوستان کی ای ایس جی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے جاری سیکھنے، نیٹ ورکنگ، تعاون، قیادت اور پالیسی کی وکالت کو فروغ دیتا ہے۔
آئی آئی سی اے کا یہ فلیگ شپ پروگرام، ای ایس جی لیڈر شپ اور انڈسٹری- اکیڈمی کے تعاون کو فروغ دیتا ہے جس سے ای ایس جی لیڈروں کو ماحولیاتی لچک، جامع ترقی، اور ذمہ دار کاروباری طریقوں کو آگے بڑھانے کی مہارت حاصل ہوتی ہے، جو پیرس معاہدے اور ایس ڈی جی کے تحت ہندوستان کے وعدوں کے مطابق ہے۔ کامیابی کے ساتھ تصدیق شدہ امیدوار نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز (این اے آئی ایل) میں شامل ہوتے ہیں، جو ایک آن لائن پلیٹ فارم اور 350سے زائد ای ایس جی پیشہ ور افراد کی متحرک کمیونٹی ہے، جو ہندوستان کی ای ایس جی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے جاری سیکھنے، نیٹ ورکنگ، تعاون، قیادت اور پالیسی کی وکالت کو فروغ دیتا ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)، کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام ایک خود مختار ادارہ ہے۔ سکول آف بزنس انوائرنمنٹ (ایس بی ای) آئی آئی سے اے کے اندر ایک خصوصی عمودی ہے جو ذمہ دار کاروباری طرز عمل کو فروغ دیتا ہے جو ماحولیاتی-سماجی-حکمرانی(ای ایس جی)، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)، پائیدار مالیات، کاروبار اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، کاروبار اور انسانی حقوق، ذمہ دارانہ اور دیگر ذمہ داری کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اسکول کی چند اہم شراکتوں میں ذمہ دار کاروباری طرز عمل (این جی آر بی سی) سے متعلق قومی رہنما خطوط تیار کرنا، کاروبار اور انسانی حقوق پر قومی ایکشن پلان (این اے پی) کا زیرو ڈرافٹ، اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پر اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کو تکنیکی معلومات شامل ہیں۔ مرکز برائے ذمہ دار کاروباری ایڈوائزری (سی آر بی اے) سروسز اسکول آف بزنس انوائرمنٹ (ایس او بی ای)، آئی آئی سی اے کے اندر واقع ہے تاکہ عوامی اور نجی اداروں کو ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل اور ای ایس جی فریم ورک کو اپنانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہِ کرم https://iica.nic.in/, sobe@iica.in or 0124-2640044 پر کلک کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8021
(Release ID: 2109687)
Visitor Counter : 12