کوئلے کی وزارت
سی آئی ایل نے صاف کوئلہ ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی کے لیے آئی آئی ٹی، حیدرآباد کے ساتھ ہاتھ ملایا
Posted On:
07 MAR 2025 7:53PM by PIB Delhi
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 7 مارچ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیدرآباد (آئی آئی ٹی-ایچ) کے ساتھ حیدرآباد میں کلین کول انرجی اور نیٹ زیرو (کلینز) کے مرکز کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
سی آئی ایل اور آئی آئی ٹی ایچ کے درمیان مشترکہ پہل کا مقصد کوئلے کے استعمال میں صاف ستھری ٹیکنالوجی اور تنوع کو فروغ دینا ہے۔ دونوں ادارے ہندوستانی کوئلے کے پائیدار استعمال کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) تیار کرنے میں اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کریں گے۔ یہ ملک کے نیٹ زیرو وعدوں کے مطابق ہے۔ کوئلہ وزارت کوئلے کے شعبے میں تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اسے ہندوستان کے کوئلے اور توانائی کے شعبوں سے متعلقہ تحقیقی پروجیکٹ شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی مہمان خصوصی تھے اور ان کی موجودگی میں پی ایم پرساد، چیئرمین سی آئی ایل اور پروفیسر بی ایس مورتی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی ایچ نے حیدرآباد میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
سی آئی ایل کی انتظامیہ نے اس سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے آئی آئی ٹی ایچ کو پانچ سال کی مدت کے لیے 98 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ سی آئی ایل سے موصول ہونے والی ابتدائی پانچ سال کی فنڈنگ سے آگے مالی طور پر خود کفیل ہو گا۔
جولائی 2024 کے اوائل میں سی آئی ایل کے بورڈ نے معروف سرکاری اداروں اور تحقیقی تنظیموں کو تحقیق و ترقی کے اخراجات کے تحت گرانٹ فراہم کرنے پر توجہ دینے کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا اور سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام کرنا ہے۔
موجودہ اشتراکی ماڈل نیشنل سینٹر فار کول اینڈ انرجی ریسرچ کی چھتری کے نیچے ایک تحقیقاتی و ترقیاتی کوشش ہے۔ یہ سی ایم پی ڈی آئی کی ایک آزاد آر اینڈ ڈی یونٹ ہے جو سی آئی ایل کی مائن ڈیولپمنٹ اور کنسلٹنسی کا ادارہ ہے۔
کلینز (CLEANZ) کم درجے اور مسترد شدہ کوئلے پر خصوصی زور دیتے ہوئے خالص صفر کے استعمال کا تصور کرتا ہے۔ کلینز کے تحت موضوعاتی شعبوں میں کول بیڈ میتھین اور کوئلے کی کان میں میتھین کی بازیافت، کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز، کول گیسیفیکیشن اور سنگاس کا استعمال، توانائی کی کارکردگی اور تحفظ، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ شامل ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 7971
(Release ID: 2109308)
Visitor Counter : 14