کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ نے مغربی بنگال میں خواتین صناعوں کی اختیار دہی کے لیے کانتھا میلے کا اہتمام کیا

Posted On: 07 MAR 2025 6:58PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے خواتین کی اختیاردہی اور سماجی اقتصادی ترقی کی جانب ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے، آج کول بھون، نیو ٹاؤن میں یک روزہ کانتھا میلے کا اہتمام کیا، جس کا مقصد مغربی بنگال کی 200-250 خواتین صناعوں کے شاندار کڑھائی کے کام کو پیش کرنا ہے۔ صناع کانتھا ہنرمندی مرکز کے مستفیدین ہیں جسے سی آئی ایل کے سی ایس آر کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MMGE.jpg

سی آئی ایل اور اس کے ماتحت اداروں نے اپنے متعلقہ دفاتر اور علاقوں میں خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن منایا۔

ایک اہم کمپنی کے طور پر، سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ، رانچی، جھارکھنڈ نے ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں قبائلی فن، خواتین کی قیادت میں کاروبار اور تکنیکی مہارتوں کی نمائش کی گئی۔ دیگر ذیلی اداروں جیسے بی سی سی ایل، سی ایم پی ڈی آئی ایل، ای سی ایل، این سی ایل ایس ای سی ایل، ایم سی ایل اور ڈبلیو سی ایل نے بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے مشترکہ موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا۔

محترمہ روپندر برار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کوئلہ اور ڈاکٹر وِنے رنجن، ڈائریکٹر (پی اینڈ آئی آر)، سی آئی ایل، ہیڈ کوارٹر نے اس تقریب میں ورچووَل طریقے سے شرکت کی۔

محترمہ روپندر برار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کوئلہ نے ورچووَل موڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی پہل قدمی پائیدار معاش کو فروغ دینے کے لیے سی آئی ایل کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ محترمہ برار نے مزید کہا،"سی آئی ایل اور اس کے ماتحت ادارے پورے ملک میں مؤثر پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو زندگیوں اور برادریوں کو مثبت طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم سی ایس آر پروجیکٹوں  کے تحت ہنر مندی، صنعت کاری اور سماجی پہل قدمی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کو یقینی بنا رہے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر ونے رنجن ، ڈائرکٹر (پی اینڈ آئی آر)، سی آئی ایل  نے کہا: ’’ ہمیں خواتین کو بااختیار بنا کر ان میں خود انحصاری کو فروغ دینے پر فخر ہے۔ سی آئی ایل اور اس کے ذیلی ادارے پسماندہ برادریوں کی ترقی اور خواتین کو معاشی اور سماجی شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، سی آئی ایل اپنی بھرپور فنکارانہ وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک کی ترقی میں بامعنی تعاون دیتا رہتا ہے۔‘‘

اس سے قبل، ڈاکٹر ونے رنجن، ڈائرکٹر (پی اینڈ آئی آر)، سی آئی ایل، جناب مکیش اگروال، ڈائرکٹر (مالیات)، سی آئی ایل، جناب برجیش کمار ترپاٹھی، چیف وجیلانس آفیسر، سی آئی ایل نے خواتین صناعوں کی موجودگی میں مشترکہ طور پر کانتھا میلے کا آغاز کیا۔ تین خواتین صناعوں کو کمپنی کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب او پی مشرا، اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر (سی ڈی)، محترمہ رینو چترویدی، جی ایم (سی ایس آر)، سی آئی ایل اور دیگر سینئر افسران بھی سی آئی ایل صدر دفتر، واقع کولکاتا میں اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7962


(Release ID: 2109253) Visitor Counter : 18


Read this release in: Bengali , English , Hindi