الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی کمپیوٹر ہنگامی ردعمل ٹیم  (سی ای آر ٹی- اِن) نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ’’خواتین کے تحفظ کے لیے سائبر سلامتی  کتابچہ‘‘ جاری کیا


بھارت کا سی ای آر ٹی – اِن: چوبیسوں گھنٹے سلامتی خدمات کے ساتھ سائبر اسپیس کو تحفظ فراہم کر رہا ہے

Posted On: 07 MAR 2025 6:44PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت بھارتی کمپیوٹر ہنگامی ردعمل ٹیم (سی ای آرٹی-اِن)کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعہ بی70 کے تحت واقعہ کے ردعمل کے لیے قومی ایجنسی کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سی ای آر ٹی – اِن حادثات کی روک تھام اور جوابی خدمات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کوالٹی مینجمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے۔

سی ای آر ٹی – اِن صارفین کو سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے آگاہی کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے تاکہ انہیں سائبر سیکیورٹی خطرات سے بچایا جا سکے۔ سی ای آر ٹی – اِن پورے ملک میں سائبر بیداری کو فروغ دینے کے لیے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے آگاہی فراہم کرنے والے کتابچے اور پوسٹرز بھی شائع کرتا ہے۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر، سی ای آر ٹی – اِن نے "خواتین کے تحفظ کے لیے سائبر سلامتی کتابچہ " جاری کی ہے، جو کہ ایک جامع گائیڈ ہے جس کا مقصد ملک بھر کی خواتین کو سائبر سلامتی کے ضروری طور طریقوں سے باخبر بنانا ہے۔ کتابچہ وہ بہترین طرز عمل فراہم کرتا ہے جنہیں خواتین اپنی آن لائن موجودگی کو محفوظ رکھنے اور آج کی ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے اپنا سکتی ہیں۔

یہ کتابچہ مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے

https://www.cert-in.org.in/PDF/Mahila_Suraksha_Booklet25.pdf

سی ای آر ٹی – اِن کے بارے میں

سی ای آر ٹی – اِن ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک فعال تنظیم ہے ، جو واقعات کی روک تھام، ردعمل خدمات، اور سیکورٹی کوالٹی مینجمنٹ فراہم کرکے ہندوستانی سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہے۔ ہندوستان کے سائبر اسپیس کو فعال طور پر محفوظ بنانے کے وژن کے ساتھ، اس کا مشن فعال اقدامات اور مؤثر تعاون کے ذریعہ ہندوستان کے مواصلات اور معلوماتی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو بڑھانا ہے۔ سی ای آر ٹی – اِن سائبر حملوں کو روکنے، نقصانات اور بحالی کے وقت کو کم سے کم کرنے کے لیے واقعات کا جواب دینے، اور شہریوں میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی) ایکٹ 2008 کے تحت قومی ایجنسی کے طور پر نامزد، سی ای آر ٹی – اِن اہم کام انجام دیتا ہے جن میں سائبر واقعے کی معلومات کو جمع کرنا، تجزیہ کرنا، اور پھیلانا، پیشین گوئیاں اور انتباہات جاری کرنا، ہنگامی ردعمل کے اقدامات کو نافذ کرنا، اور قومی سائبر واقعے کے ردعمل کی سرگرمیوں کو مربوط کرنا، جیسے کام شامل ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7960


(Release ID: 2109227) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Marathi , Hindi