شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شماریات دفتر (فیلڈ آپریشن ڈویژن)، علاقائی دفتر، سمبل پور، وزارت شماریات و  پروگرام  نفاذ، بھارت سرکار کے ذریعہ این ایس ایس کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منائی گئیں

Posted On: 07 MAR 2025 4:48PM by PIB Delhi

این ایس ایس کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بھارت کی ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی تشکیل میں اس کے تبدیلی کے کردار کو یاد کرتے ہوئے قومی شماریات دفتر (فیلڈ آپریشن ڈویژن)، بھارت سرکار، علاقائی دفتر، سمبل پور کے ذریعہ سمبل پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بیجو پٹنائک آڈیٹوریم میں انڈین ایسوسی ایشن فار سوشل سائنس اینڈ ہیلتھ (آئی اے ایس ایس ایچ) کی 20 ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ مہم 05.03.2025 اور 06.03.2025 کو منعقد کی گئی ۔ تشہیری مواد کی نمائش کی گئی اور 250 شرکا میں اسے تقسیم کیا گیا۔

این ایس او (ایف او ڈی) آر او، سمبل پور نے 06.03.2025 کو ’’ترقی کے لیے اعداد و شمار‘‘ کے موضوع پر ایک مکمل سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کی صدارت آئی آئی پی ایس ممبئی کے پروفیسر آر ناگ راجن نے کی اور اے آئی پی ایچ یونیورسٹی، بھوبنیشور کے پروفیسر پردیپ کمار پانڈا شریک چیئر تھے۔ جناب راہل کمار پٹیل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ریجنل ہیڈ، این ایس او (ایف او ڈی) آر او سمبل پور اسپیکر تھے۔ ترقی اور قوم کی تعمیر کے لیے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے لیے این ایس ایس اعداد و شمار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ گذشتہ 75 سالوں کے دوران این ایس ایس کے ارتقا کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی معلومات کے ساتھ ساتھ جاری سروے جیسے پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، گھریلو کھپت اخراجات سروے (ایچ سی ای ایس)، ان آرگنائزڈ سیکٹر انٹرپرائز کا سالانہ سروے (اے ایس یو ایس ای)، صنعتوں کا سالانہ سروے (اے ایس آئی)، سماجی و اقتصادی سروے 80  کے ویں راؤنڈ (ہیلتھ اینڈ ٹیلی کام)، سروس سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس ایس ایس ای) کے سالانہ سروے، پرائس کلیکشن، پرائیویٹ کارپوریٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کے ارادوں پر فارورڈ لوکنگ سروے وغیرہ پر پائلٹ اسٹڈی شرکا کے ساتھ شیئر کی گئی۔ چونکہ شرکا زیادہ تر پوسٹ گریجویٹ طلبہ ، محققین ، ماہرین تعلیم وغیرہ تھے ، لہذا شرکا کے فائدے کے لیے این ایس او کے تحت مختلف سروے کے یونٹ سطح کے اعداد و شمار کی رسائی کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا ۔

پروفیسر آر ناگ راجن اور پروفیسر پردیپ کمار پانڈا نے کامیابی سے اعداد و شمار جمع کرنے اور پھیلانے کے 75 سال مکمل کرنے پر این ایس ایس کو مبارکباد دی اور این ایس ایس کے اعداد و شمار کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بتایا کہ کس طرح اس نے فیصلہ سازی، اقتصادی ترقی اور وسائل کی تقسیم میں حکومت، محققین، پالیسی سازوں کی مدد کی ہے۔

اس موقع پر ایس ایس او جناب ایس سی بھوئی، ایس ایس او جناب کے پدھن، جے ایس او جناب جے کے سنگھ، ایس ایس او جناب پی پانی گراہی، ایس ایس، جناب بلرام بہیرا، ایس ای اور جناب آر کے موہنتی، اے ایس ایس این ایس او (ایف او ڈی)، آر او، سمبل پور بھی موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7948


(Release ID: 2109166) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi