نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
ڈیموکریسی سے ‘ایموکریسی’ کی طرف تبدیلی سے نمٹنے کے لئے قومی مباحثہ کی ضرورت ہے- جذبات سے چلنے والی پالیسیاں اچھی حکمرانی کے لئے خطرہ ہیں: نائب صدر جمہوریہ
انتخابی وعدوں پر ضرورت سے زیادہ خرچ ریاست کی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے: نائب صدرجمہوریہ
جمہوریت میں انتخابات اہم ہیں، لیکن اس کا خاتمہ نہیں، نائب صدر جمہوریہ
اچھی حکمرانی کے لئے مالیاتی سمجھداری کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ عارضی عوامی وعدوں کی: نائب صدر جمہوریہ
تاریخی طور پر، لبھاؤنے وعدوں سے معیشت خراب ہوتی ہے، نائب صدرجمہوریہ نے خبردار کیا کہ ایک بار جب کوئی لیڈر پاپولزم سے جڑ جاتا ہے تواس کے لئےاس بحران سے نکلنا مشکل ہوتا ہے
قیادت آسان نہیں بلکہ خدمت کا سفر ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدرجمہوریہ نے ممبئی میں ‘قیادت اور حکمرانی ’ کے موضوع پر پہلے ‘مرلی دیوڑا میموریل ڈائیلاگ’ میں افتتاحی خطاب کیا
Posted On:
06 MAR 2025 10:08PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج جمہوریت سے‘ایموکریسی’ کی طرف تبدیلی پر قومی بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ‘‘ایک قومی بحث کی ضرورت ہے تاکہ ہم جمہوریت سے ایموکریسی کی طرف تبدیلی پر توجہ دیں۔ جذبات سے چلنے والی پالیسیاں، جذبات سے چلنے والی بحثیں، تقریریں اچھی حکمرانی کے لیے خطرہ ہیں۔ تاریخی طور پر، لبھاؤنے وعدوں سے معیشت خراب ہوتی ہے اور ایک بار جب کوئی لیڈر پاپولزم سے منسلک ہو جائے تو اس کے لئے اس بحران سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مرکزی عنصر عوام کی بھلائی، عوام کی سب سے بڑی بھلائی، لوگوں کی دیرپا بھلائی ہونی چاہیے۔ لوگوں کو لمحہ بہ لمحہ بااختیار بنانے کے بجائے خود کو بااختیار بنائیں کیونکہ اس سے ان کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔’’
آج مہاراشٹر کے ممبئی میں ’‘یڈرشپ اینڈ گورننس’ کے موضوع پر پہلے ‘مرلی دیوڑا اسمرتی سمواد’ میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے سیاسی میدان میں مطمئن کرنے کی سیاست اور ابھرنے کی حکمت عملی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘ایک نئی حکمت عملی ابھر رہی ہے اور یہ حکمت عملی مطمئن کرنے کی ہے۔ اگر انتخابی وعدوں پر ضرورت سے زیادہ رقم خرچ کی جائے تو ریاست کی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت بھی تناسب سے کم ہو جاتی ہے۔ یہ ترقی کے منظر نامے کے لیے نقصان دہ ہے۔ جمہوریت میں انتخابات اہم ہیں لیکن اس کا خاتمہ نہیں۔ جمہوری اقدار کے مفاد میں، میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے انتخابی وعدوں میں شمولیت کا جائزہ لیا جانا چاہیے جو ریاست کے سرمائے کے اخراجات سے ہی پورے کیے جاسکتے ہیں۔ کچھ حکومتیں جنہوں نے تسکین اور راحت کے اس طریقہ کار کا سہارا لیا ہے ان کے لیے اقتدار میں رہنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔’’
جناب دھنکھڑ نے واضح کیا کہ پسماندہ برادریوں کے لئے مثبت کارروائی خوشامد کی سیاست سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘مجھے غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے، خواتین و حضرات، کیونکہ ہندوستانی آئین نے ہمیں مساوات کا حق دیا ہے، لیکن یہ آرٹیکل 15، 14 اور 16 میں مثبت طرز حکمرانی کی ایک قابل قبول حد فراہم کرتا ہے - مثبت کارروائی، ایس سی، ایس ٹی، معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے ریزرویشن، لیکن یہ ان پہلوؤں سے بہت مختلف ہے جن کے بارے میں میں بات کر رہا تھا اور یہ صرف معاشی پالیسی ہے جو کہ سیاسی دور اندیشی اور قیادت کی بنیاد پر فیصلہ کر سکتی ہے۔
آبادی سے متعلق چنوتیوں اور غیر قانونی نقل مکانی پر بات کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے کہا، ‘‘ملک میں لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن ہیں، جس سے آبادیاتی اتھل پتھل ہوتی ہے۔ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن اس ملک میں ہماری صحت کی خدمات، تعلیم کی خدمات کا بہت زیادہ مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے لوگوں کو روزگار کے مواقع سے محروم کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر خطرناک حد تک انتخابی میدانوں میں اپنے تحفظات اور انتخابی شعبے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہماری جمہوریت کے ابھرتے ہوئے خطرات کا اندازہ اس تاریخی حوالے سے لگایا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے آبادیاتی غلبے سے قوموں کی نسلی شناخت ختم ہو گئی۔
لالچ کے ذریعے بڑے پیمانے پر مذہبی تبدیلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا، ‘‘یہ بیماری، کووڈ سے کہیں زیادہ سنگین ہے، لالچ کے ذریعے مذہبی تبدیلی کے ساتھ منسلک ہے، جس میں کمزور طبقوں کو پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پسماندہ، قبائلی، کمزور لوگ ان فتنوں کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں ۔ آپ کا اپنا عقیدہ ہے۔ ہندوستانی آئین عقیدے کی آزادی دیتا ہے لیکن اگر اس عقیدے کو فتنوں کے ذریعے یرغمال بنایا جاتا ہے تو یہ میرے مطابق عقیدے کی آزادی کو پامال کرنا ہے۔
جناب دھنکھڑ نے زور دے کر کہا کہ ‘ہم لوگ’ (وی دا پیپُل) کی خودمختاری کو مجروح نہیں کیا جانا چاہیے، ‘‘ہندوستان، دنیا کا سب سے قدیم، سب سے بڑا، سب سے زیادہ متحرک اور فعال جمہوریت ہے، جس کے پاس آئینی طور پر جمہوری ادارے ہیں جو کہ گاؤں سے لے کر قومی سطح تک ہمارے بنیادی وسائل ہی اور حکمرانی کی بنیاد سب کے لیے انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔
آنجہانی مرلی دیوڑا کو نوازتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے انہیں سیاست کی بہترین عوامی شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘مرلی دیوڑا سیاست کی بہترین عوامی شخصیات میں سے ایک تھے، جنہوں نے زندگی بھر دوستی کو پروان چڑھایا، وہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے تھے اور سب سے پیار کرتے تھے۔ اپنی زندگی میں انہیں ایک چیز کی کمی محسوس ہوئی - ان کا کوئی مخالف نہیں تھا، یہ ان کا قد تھا، مرلی بھائی، جیسا کہ ان کے ساتھی انہیں پیار سے یاد کرتے ہیں، عوامی جذبے اور سماجی جذبے کے قابل سماجی جذبے کی ایک مثال تھے۔’’
عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کے لیے مرلی دیوڑا کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ‘‘مرلی دیوڑا کو تمباکو نوشی کے خطرات سے ملک کو بچانے کے لئے ان کی سرگرم کوششوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انھوں نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے لیے مثبت مداخلت کی درخواست کی تھی۔’’
اپنے خطاب کے اختتام پر جناب دھنکھڑ نے مرلی دیوڑا کی زندگی کو خدمت کے سفر کے طور پر قیادت کی گواہی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘مرلی دیوڑا جی کی زندگی قیادت کے خیال کی گواہی تھی - یہ خیال کوئی نشست نہیں بلکہ ایک سفرہے، پسماندہ، کمزور اور تنہا لوگوں کی خدمت کا سفر ہے۔’’
اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی۔ رادھا کرشنن، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور سینئر کوٹک نمائندے جناب ملند دیوڑا، کوٹک مہندرا بینک کے چیئرمین جناب راگھویندر سنگھ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ق ر
U.NO.7927
(Release ID: 2109027)
Visitor Counter : 15