کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جن اوشدھی متر رجسٹریشن مہم
جن اوشدھی دیوس 2025 کی تقریبات کا چھٹا دن
آؤ جن اوشدھی متر بنیں: افراد بحران کے وقت کمزور آبادیوں کو ضروریجنرک ادویات اور مدد فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں
جن اوشدھی متر شہریوں کوجن اوشدھی ادویات کے ذریعے اہم بچت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے، بنیادی پیغام کو فروغ دیں گے۔
جن اوشدھی۔ دام کم۔ دوائی اتم
प्रविष्टि तिथि:
06 MAR 2025 5:06PM by PIB Delhi
سات جنوری جن اوشدھی دیوس 2025 کا چھٹا دن’جن اوشدھی متر‘ مہم کے ملک گیر نفاذ کے ساتھ منایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت کو تقویت دینا اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کے بارے میں ملک بھر میں بیداری پھیلانا ہے۔

جن اوشدھی متر پروگرام شہریوں کو جن اوشدھی ادویات اور برانڈڈ متبادل کے درمیان قیمتوں میں نمایاں فرق کے بارے میں آگاہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں پریوجنا کے ذریعے حاصل کی گئی خاطر خواہ بچت کو اجاگر کیا جائے گا۔ جن اوشدھی متر کے نام سے منسلک رضاکار معلومات کو پھیلانے اور بنیادی پیغام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے:جن اوشدھی۔دام کم ۔دوائی اتم

یہ پروگرام مصیبت زدہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے بنایا گیا ہےجن میںبزرگ اور کمزورشامل ہیں جن کے لیے جن اوشدھی کیندروں تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔آؤ جن اوشدھی مترا بنیں کے لیے رضاکار کے طور پر اندراج کر کے، افراد بحران کے وقت کمزور آبادی کو ضروری جنرک ادویات اور مدد فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ پہلے دن 3000 سے زیادہ جن اوشدھی متر رجسٹر ہوئے۔ یہ مہم 9 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔


وزیر اعظم کی پہل پر، 7 مارچ کو ہر سال’جن اوشدھی دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ اس اسکیم کے بارے میں بیداری کو بڑھایا جا سکے اور جنرک ادویات کو فروغ دیا جا سکے۔ پچھلے سالوں کی طرح، یکم سے 7 مارچ 2025 تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 7914
(रिलीज़ आईडी: 2108868)
आगंतुक पटल : 44