وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

افتتاحیہ: آئی این ایس چلکا میں اگنیوروں کے پانچویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Posted On: 06 MAR 2025 12:54PM by PIB Delhi

آگنیویرز کے پانچویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ(پی او پی)07 مارچ 2025 کو آئی این ایس چِلکا پر منعقد کی جائے گی۔ یہ پریڈ تقریباً 2972 آگنیویرز کی تربیت کی کامیاب تکمیل کو ظاہر کرتی ہے، جن میں خواتین آگنیویرز بھی شامل ہیں، جنہوں نے چِلکا میں سخت تربیت حاصل کی ہے۔ وائس ایڈمرل وی سری نیواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ چیف گیسٹ ہوں گے اورغروب آفتاب کے بعد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ یہ تاریخی ایونٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ آگنیوروں کے قابل فخر خاندانوں کے سامنے ہوگی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے بزرگ اور ممتاز کھیل سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گی، جو اپنی غیر معمولی جدوجہد  کے ذریعہ  آگنیوروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ(ایف او سی-این-سی، ایس این سی) اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور مختلف ٹرینیز / ڈویژنز کو ایوارڈز / ٹرافیاں پیش کریں گے اور بائی لنگول ٹرینیز(ٹریننگ حاصل کرنے والوں کے لیے کثیر السانی) میگزین ‘انکور’ کا اجراء کریں گے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ نہ صرف 16 ہفتوں کی ابتدائی بحریہ کی تربیت کی کامیاب تکمیل کو ظاہر کرتی ہے ،بلکہ جنگی طور پر تیار، قابل بھروسہ، مربوط اور مستقبل کے لیے تیار ہندوستانی بحریہ میں ان کا سفر بھی ہے۔ یہ پریڈ 07 مارچ 2025 کوشام 5بج کر 30؍منٹ(1730؍بجے) پر ہندوستانی بحریہ کے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور علاقائی دوردرشن نیٹ ورک پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)(1)QXED.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)NV0S.jpeg

**********

ش ح۔ م ع ن-ع ر

Urdu No. 7900


(Release ID: 2108775) Visitor Counter : 28