وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) ‘ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی )اصلاحات’ کے موضوع پر ایک پوسٹ بجٹ ویبینار کی میزبانی کی


حکومت سال26-2025کے تمام بجٹ اعلانات پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے: نرملا سیتا رمن

جن وشواس بل 2.0 کے تحت مختلف قوانین میں 100 سے زائد دفعات کو غیر فوجداری بنانے کا مقصد کاروباروں کے لیے عمل کو سادہ بنانا ہے: وزیر خزانہ
پوسٹ بجٹ ویبینار کے دوران مختلف ذیلی موضوعات پر ماہرین کی طرف سے دی گئی کئی اہم تجاویز

Posted On: 05 MAR 2025 1:43PM by PIB Delhi

مالی خدمات کے محکمے کی جانب سے’’قواعد و ضوابط، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی(ای او ڈی بی) کے اصلاحات کے موضوع پر بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور  نرملا سیتارمن نے زور دیا کہ حکومت عالمی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے، روایتی شعبوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے اور ہندوستان  کی برآمداتی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت26-2025 کے سال کے لیے تمام بجٹ کے اعلانات کو بروقت نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ حکومت کے گزشتہ  بجٹوں میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے ریکارڈ کے مطابق ہے۔

وزیر خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کی کہ حالیہ بجٹ کے اعلانات کو کس طرح فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ مدرا(ایم یو ڈی آر اے)قرضوں کے  میں تین زمروںکے تحت قرض کی حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جس کا نفاذ 24 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے کہاکہ بجٹ 25-2024یں اعلان کردہ نئے ایم ایس ایم ای کریڈٹ تشخیص ماڈل اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 11 پبلک سیکٹر بینکوں نے اسے اپنے موجودہ گاہکوں کو فراہم کیا ہے اور 7 بینکوں نے اسے نئے گاہکوں تک بھی پہنچایا ہے۔

دوسری  جانب 25-2024 کے دوران ایم ایس ایم ای کلسٹرز میں 21 نئی ایس آئی ڈی بی آئی شاخیں کھولی گئی ہیں جو25-2024 کے بجٹ اعلان کے مطابق ہیں۔

کارپوریٹ امور کی وزارت نے  پی ایم  انٹرنشپ اسکیم کے لیے پائلٹ پروجیکٹ نافذ کیا ہے۔ یہ اسکیم25-2004 کے بجٹ میں اعلان کیاگیا تھا، جس میں 1.25 لاکھ سے زیادہ انٹرنشپ کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور اس کے لیے 6 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ حکومت ریگولیٹری بوجھ کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

بجٹ کے اعلانات کے ذریعے حکومت  ہندوستان کو ایک ایسے برآمد دوست معیشت بنانے کی طرف مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، جہاں  کاغذی کارروائی اور سزاوؤں کے بجائے کاروبار انوکھے پن اور توسیع پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ کاروبار سے متعلق قوانین کو جرم سے  پاک کرنا قانونی خطرات کو کم کرتا ہے، جس سے صنعتوں کو زیادہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

تفصیلات دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر جو غیر ضروری ریگولیٹری رکاوٹوں سے آزاد ہے، مزید مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا اور  ہندوستان  کو ایک قابل اعتماد عالمی کھلاڑی کے طور پر پیش کرے گا۔ حکومت نے 2014 سے اب تک 42,000 سے زیادہ کمپلائنسز کو ختم کیا ہے اور 3,700 سے زیادہ قانونی دفعات کو جرم سے آزاد کیا گیا ہے۔ جن وشواس ایکٹ 2023 میں، 180 سے زیادہ قانونی دفعات کو جرم سے آزاد کیا گیا۔

وزیر نے مزیر کہاکہ حکومت اب جنرل وشواس بل 2.0 لائے گی تاکہ مختلف قوانین میں 100 سے زائد دفعات کو جرم سے آزاد کیا جا سکے۔ اس سے کاروباروں کے لیے عمل کو مزید سادہ بنایا جائے گا۔

کپیٹل اخراجات پر مرکوز کرنے کے حوالے سے  محترمہ  نرملا سیتارمن نے کہا کہ اصلاحات کے لیے راستہ حکومت کی اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر سرمایہ خرچ پر غیر متزلزل توجہ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ 26-2025 کے لیے کل مؤثر کپیٹل اخراجات 15.48 لاکھ کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں، جو کہ GDP کا 4.3؍فیصد ہے، جس میں 11.21 لاکھ کروڑ روپے کو مرکز کی جانب سے بنیادی سرمایہ خرچ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جو کہ GDP کا 3.1؍فیصد ہے۔ انفراسٹرکچر کی ترقی میں یہ بے مثال سرمایہ کاری پہلے ہی روزگار پیدا کر رہی ہے، صنعتوں کو مستحکم کر رہی ہے اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں نجی شعبے کی شرکت کے لیے بنیاد رکھ رہی ہے۔

وزیر نے کہا کہ آج کے ویبینار نے وزارتوں جیسے مالیات، صنعت کی پالیسی، داخلی تجارت، کارپوریٹ امور کے ریگولیٹرز، ریاستی حکومتوں، پبلک سیکٹر بینکوں، انشورنس کمپنیوں،ایس آئی ڈی بی آئی، این اے بی اے آر ڈی اور صنعتوں کی انجمنوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے تاکہ پالیسی کے نفاذ کو ہموار بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف اہم آراء دورانِ بحث موصول ہوئی ہیں اور انہیں مناسب طریقے سے دیکھا جائے گا۔ یہ آراء ہماری حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے، ممکنہ نفاذ کے چیلنجز کو حل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کریں گی کہ بجٹ کے اعلانات مؤثر طور پر عملی اقدامات میں تبدیل ہوں۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے مالیات، شری پنکج چودھری نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ ایف ڈی آئی کی حد کو بڑھانا نہ صرف غیر ملکی سرمایہ اور جدید ٹیکنالوجی کو راغب کرے گا ،بلکہ انشورنس کی رسائی کو بھی بہتر بنائے گا، جس سے زیادہ تر لوگوں کو سستے پریمیم پر انشورنس کا دائرہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ قدم ٹیکنالوجی کی ترقی کو بھی بہتر کرے گا اور صارفین کے ساتھ تعلقات کے عمل کو بھی بہتر بنائے گا۔

وزیر نے مزید کہا کہ مالیاتی خدمات کے محکمہ کی طرف سے انشورنس قوانین ترمیمی بل کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے اور یہ جلد پیش کیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے دیہی ترقی اور مواصلات ڈاکٹر چندر شیکھر پمماسانی نے ویبینار کے دوران اپنے اختتامی کلمات میں یہ بات زور دے کر کہی کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (IPPB) اپنے خدمات کو پوسٹ آفس بچت اکاؤنٹس کے ساتھ مربوط کر کے آخری میل مالیاتی رسائی میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے، جس سے ایک متحد، ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی ماحولیاتی نظام تشکیل پائے گا۔

وزیر نے کہاکہ35 کروڑ پوسٹ آفس بچت اکاؤنٹ رکھنے والوں اور 11 کروڑ  آئی پی پی بی گاہکوں کے ساتھ یہ انضمام بینکنگ خدمات میں رسائی، کارکردگی اور اختراعات میں اضافہ کرے گا۔ اہم اقدامات میں آدھار کی مدد سے ادائیگی کے نظام کو بڑھانا،  یو پی آئی لین دین میں اضافہ،  مصنوعی ذہانت کی مدد سے مائیکروفائنس متعارف کرانا اور دیہی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے مقامی زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا آغاز شامل ہیں۔ محکمہ ڈاک اور مواصلات ان تبدیلیوں کو فعال بنانے کے لیے پختہ عزم ہے اور مالیاتی خدمات کے محکمہ کے ساتھ تعاون  ہندوستان کے لیے ایک ہموار اور جامع مالیاتی منظرنامے کی طرف سفر کو تیز کرے گا۔

اپنے پوسٹ بجٹ ویبینار کے تھیماٹک سیشن میں جناب ایم ناگا راجو، سکریٹری ڈی ایف ایس نے کہا کہ مدراا اسکیم کے تحت33 لاکھ کروڑ روپے کا قرض منظور کیا گیا ہے۔ اسٹینڈ اپ انڈیا اقدام کے تحت، محکمہ نے 2.62 لاکھ اکاؤنٹس کو 59,000 کروڑ روپےکی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، پی ایم سوا ندھی اسکیم کے تحت 14,000 کروڑ روپے کی منظوری 99 لاکھ اکاؤنٹس کے لیے دی گئی ہے۔ جناب ناگا راجو نے یہ بھی ذکر کیا کہ صارف کے تحفظ، شفافیت اور شکایات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایف ایس  ایک متحدہ فورم قائم کرنے کی تجویز کر رہا ہے ،جہاں پنشن کے شعبے میں ریگولیٹرز اور اتھارٹیز آپس میں تعاون کر سکیں۔

محکمہ مالی خدمات، وزارت خزانہ نے 4 مارچ 2025 کو پوسٹ بجٹ ویبینار کا انعقاد کیا، جس کا 7 تھیم "ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور  ای او ڈی بی اصلاحات" تھا ، جس سے  مختلف اسٹیک ہولڈرز سے منفرد نقطہ نظر کو سمجھا جا سکے، جو26-2025 کے لیے بجٹ کے اعلانات کو نافذ کرنے میں مدد دے سکیں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ویبینار میں 3 متوازی بریک آؤٹ سیشنز پر غور کیا گیا جو کہ ذیل میں دیے گئے سب تھیمز پر مبنی تھے:

سب تھیم 1:  ہندوستان کو سرمایہ کاری دوست بنانا

سب تھیم 2: مالی خدمات/کریڈٹ تک رسائی کی آسانی

سب تھیم 3: قانونی اور ریگولیٹری کمپلائنسز کی معقولیت

اسی دوران،  ایم ایس ایم ای  کو ترقی کا انجن" اور "مینوفیکچرنگ، برآمدات اور نیوکلئیر انرجی مشن" کے تھیمز پر مزید دو پوسٹ بجٹ ویبینار بھی منعقد کیے گئے۔ وزیراعظم نے ان تینوں ویبینارز سے خطاب کیا اور مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے خطاب کی جھلکیاں یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2108027

ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور  ای او ڈی بی  اصلاحات کے ویبینار میں متعلقہ وزارتوں کے وزرا، سینئر حکومتی اہلکاروں، ماہرین، صنعت کے رہنماؤں، بینکروں، ایف پی اوز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت دیکھی گئی۔ جن وشواس بل 2.0 بجٹ کے اعلانات پر بحث کی گئی جس میں انشورنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی،   نائفڈ کی جانب سے کریڈٹ اینہانسمنٹ کی سہولت، کمپنیوں کا انضمام، باہمی سرمایہ کاری معاہدے، ریاستوں کا سرمایہ کاری دوست انڈیکس، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی خدمات کا پھیلاؤ، گرامین کریڈٹ اسکور، کے وائی سی سادہ بنانا، پنشن سیکٹر، ریگولیٹری اصلاحات اور اعلی سطحی کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات ،ایف ایس ڈی سی میکانزم وغیرہ شامل رہے۔

سب تھیم‘ہندوستان کو سرمایہ کاری دوست بنانا’ میں انشورنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی، نائفڈ کی جانب سے کریڈٹ اینہانسمنٹ کی سہولت، کمپنیوں کا انضمام، باہمی سرمایہ کاری معاہدے، اور ریاستوں کا سرمایہ کاری دوست انڈیکس پر بجٹ پیراگراف شامل تھے۔ پینلسٹس، مداخلت کرنے والوں اور صنعت کے ماہرین سے قیمتی تجاویز موصول ہوئیں۔ اس تھیم پر پینل بحث کے دوران حاصل شدہ تجاویز میں ٹیکس کی معقولیت، کاروبار کرنے میں آسانی جیسے نئے داخل ہونے والوں کے لیے لائسنسنگ کے عمل کو سادہ بنانا، سرمایہ کاری کے اصولوں میں لچک پیدا کرنا، مستحکم تنازعات کے حل کے میکانزم کی تشکیل ،ای گورننس کا استعمال کرکے عمل کو سادہ بنانا، مقامی ریگولیٹری رکاوٹوں کو کم کرنا، حکومت کے اندر آگاہی پیدا کرنا اور صلاحیتوں کو بڑھانا،  ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک مختص قومی قانون کا قیام، انشورنس اور پنشن فنڈز، خوردہ سرمایہ کاروں وغیرہ کی شرکت کے ذریعے بانڈ مارکیٹس کی گہری کرنا، سب تھیم "مالی خدمات / قرض تک رسائی وغیرہ شامل رہی۔

بریک آؤٹ سیشن کے دوران، ہندوستان پوسٹ پیمنٹ بینک (IPPB) کی خدمات کی توسیع، کے وائی سی سادہ بنانے اور گرامین کریڈٹ اسکور کے بارے میں تین بجٹ اعلانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے بجٹ اعلانات کی تعریف کی اور ان کا خیال تھا کہ آئی پی پی بی کی توسیع بینکنگ خدمات کو دور دراز علاقوں تک لے جائے گی، دیہی کمیونٹیز کو ضروری مالی وسائل تک رسائی فراہم کرے گی اور مالی شمولیت کو گہرا کرے گی۔ گرامین کریڈٹ اسکور دیہی قرض خواہ کے بارے میں ایک درست کریڈٹ پروفائل فراہم کرے گا۔ یہ نہ صرف دیہی آبادی کو سستے قرض حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا ،بلکہ بینکوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ کے وائی سی کی سادہ کاری سے صارفین کے لیے بینکنگ اور دیگر مالی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ویبینار کے دوران ہونے والی بحث نے بہت سے شرکاء کی معلومات میں اضافہ کیا۔

سب تھیم "قانونی اور ریگولیٹری تعمیل کی معقولیت" میں ریگولیٹری ہم آہنگی کے فورم، پنشن مصنوعات کی ترقی، ریگولیٹری اصلاحات کے لیے ہائی لیول کمیٹی، ایف ایس ڈی سی میکانزم اور جن وشواس بل 2.0 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین  نے اس بات پر زور دیا کہ 'وِکست بھارت@2047' کے لیے ایک ایسا ریگولیٹری فریم ورک درکار ہوگا جو اعتماد پر مبنی ہو اور جو تکنیکی تبدیلیوں اور عالمی پالیسی کی ترقیات کے لیے ردعمل دینے کے قابل ہو۔  مقررین نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کو تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا چاہیے اور قید یا جرمانے کو ایسی سویل نوعیت کی سزاؤں سے بدلنا چاہیے، جو تمام معمولی، رسمی اور تکنیکی غیر تعمیلوں کے لیے ہوں۔ ایسا فریم ورک تمام شہریوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔

ویبینار کے متعلقہ سب تھیمز پر سفارشات اختتامی سیشن میں پیش کی گئیں، جس میں وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت برائے مواصلات موجود تھے۔

***

ش ح۔م ع ن۔ ن م۔

U-7851


(Release ID: 2108478) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Tamil