بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے جے ایس ڈبلیو انرجی لمیٹڈ کے ذریعہ کے ایس کے مہاندی پاور کمپنی لمیٹڈ میں 100؍فیصد شیئر خریدنے کے مجوزہ حصول کو منظوری دی

Posted On: 05 MAR 2025 12:17PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (CCI) نے جے ایس ڈبلیو انرجی لمیٹڈ کے ذریعے کے ایس کے مہاندی پاور کمپنی لمیٹڈ میں 100؍فیصد حصص کی خریداری کے مجوزہ حصول کومنظوری دے دی ہے۔

جے ایس ڈبلیو انرجی لمیٹڈ (جے ایس ڈبلیو ای ایل) ایک عوامی طور پر درج کمپنی ہے، جس نے توانائی کے شعبے کی ویلیو چینز میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے، جس میں توانائی کی پیداوار، منتقلی اور تجارت کے شعبوں میں متنوع اثاثے اور مضبوط آپریشنز، مستحکم کارپوریٹ گورننس اور محتاط سرمایہ مختص کرنے کی حکمت عملی ہے۔ اس وقت جے ایس ڈبلیو ای ایل (اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے) توانائی کی پیداوار، توانائی کی منتقلی، توانائی کی تجارت، کوئلے کی کان کنی اور توانائی کے آلات کی تیاری میں شامل ہے۔

جے ایس ڈبلیو تھرمل انرجی ون لمیٹڈ (جے ایس ڈبلیو تھرمل) جے ایس ڈبلیو ای ایل کی ایک نئی مکمل طور پر ملکیت والی  ذیلی کمپنی ہے، جو اکتوبر 2024 میں مجوزہ معاہدے کو آسان بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ جے ایس ڈبلیو تھرمل فی الحال کسی کاروباری سرگرمیوں میں شامل نہیں ہے۔

کے ایس کے مہاندی پاور کمپنی لمیٹڈ (کے ایم پی سی ایل) 2009 میں قائم کی گئی تھی اور یہ توانائی کی پیداوار اور فروخت کے کاروبار میں شامل ہے۔ اس وقت کے ایم پی سی ایل اپنے تھرمل پاور پلانٹ کے ذریعے6؍ضرب 600ی ایم ڈبلیو کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ توانائی پیدا اور سپلائی کر رہا ہے، جو چھتیس گڑھ کے جانجگڑ-چمپا ضلع میں واقع ہے۔ فی الحال کے ایم پی سی ایل کارپوریٹ انسولونسی ریزولوشن پروسیس( سی آئی آر پی) سے گزر رہا ہے۔

مجوزہ معاہدے میں جے ایس ڈبلیو ای ایل (جے ایس ڈبلیو تھرمل کے ذریعے) کے ذریعے کے ایم پی سی ایل میں 100؍فیصد حصص کا حصول شامل ہے، جو اس وقت انسولونسی اینڈ بینکروپسی کوڈ، 2016 کے تحت شروع ہونے والےسی آئی آر پی سے گزر رہا ہے۔ (مجوزہ امتزاج)۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ن۔ ن م۔

U-7847


(Release ID: 2108391) Visitor Counter : 43
Read this release in: English , Hindi