بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے روکیٹ فررس ایس اے (روکیٹ) کے ذریعے انٹرنیشنل فلیورز اینڈ فریگرنسز انکارپوریشن (آئی ایف ایف) کے فارما سلوشن سیگمنٹ اور نوریش سیگمنٹ کے پروڈکٹ لائنز کے حصول کے مجوزہ امتزاج کی منظوری دی

Posted On: 05 MAR 2025 12:19PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے روکیٹ فررس ایس اے (روکیٹ) کے ذریعے انٹرنیشنل فلیورز اینڈ فریگرنسز انکارپوریشن(آئی ایف ایف) کے فارما سلوشن سیگمنٹ اور نوریش سیگمنٹ  کے  پروڈکٹ لائنز کے حصول کے مجوزہ امتزاج کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں روکیٹ کے ذریعےآئی ایف ایف کے فارما سلوشنز کے کاروبار اور نوریش کے کاروبار کے بعض پروڈکٹ لائنز (یعنی مجموعی طور پر ہدف پر مبنی کاروبار) کا حصول شامل ہے، جس کے تحت روکیٹ نےآئی ایف ایف کی بعض کمپنیوں میں ایکویٹی حصص خریدے ہیں، جو مجموعی طور پر ہدفی کاروبار پر مشمتمل  ہیں یا  اپنے اندررکھنے کی تجویز ہے۔

روکیٹ ایک خاندان کی ملکیت والی فرانسیسی کمپنی ہے جو مختلف  اقسام  کےپودوں پر مبنی اجزاء، دوا بنانے میں اس کے استعمال اور پودوں کے پروٹینز کی پیداوار اور فروخت میں سرگرم ہے۔ روکیٹ  ہندوستان میں کئی ہندوستانی  ذیلی کمپنیوں کے ذریعے فعال ہے، جن میں کریسٹ سیلولوز پرائیویٹ لمیٹڈ، سیٹنیس-روکیٹ انڈیا لمیٹڈ اور روکیٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

ٹارگیٹ کاروبار اس وقت  آئی ایف ایف کا حصہ ہے، یہ  ایک امریکی پبلک کمپنی ہے اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج  پر درج ہے۔  ٹارگیٹ کاروبار میں بنیادی طور پر آئی ایف ایف کے فارما سلوشن سیگمنٹ کے کاروبار، آپریشنز اور سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں نوریش سیگمنٹ کے متعلقہ کاروباروں اور پروڈکٹ لائنز کو شامل کرنے کے لیے بعض ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ ‘فارما سلوشنز’ سیگمنٹ مختلف قسم کی سیلولوز اور دیگر قسم کے پودوں کے اجزا اور اس کو مختلف اقسام کی دواؤں میں استعمال کرتا ہے۔ ‘نوریش’ سیگمنٹ میں ذائقے اور اجزاء شامل ہیں جیسے ٹیکسچورائزنگ سلوشنز اور فوڈ ڈیزائنز وغیرہ۔  ٹارگیٹ کاروبارہندوستان میں ڈینی اسکو نیوٹریشن اینڈ بایوسائنسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نام کے ایک ادارہ کےذریعے موجود ہے ۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ن۔ ن م۔

U-7841


(Release ID: 2108363) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi