بھارت کا مسابقتی کمیشن
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے شیل ڈوئچ لینڈ جی ایم بی ایچ اور شیل اوورسیز انویسٹمنٹس بی وی کے ذریعے راج پیٹرو اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100؍فیصد ایکویٹی شیئر کیپٹل کے مجوزہ حصول کو منظوری دی
Posted On:
05 MAR 2025 12:19PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے شیل ڈوئچ لینڈ جی ایم بی ایچ اور شیل اوورسیز انویسٹمنٹس بی وی کے ذریعے راج پیٹرو اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100؍فیصد ایکویٹی شیئر کیپٹل کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں شیل ڈوئچ لینڈ جی ایم بی ایچ اور شیل اوورسیز انویسٹمنٹس بی وی کے ذریعے راج پیٹرو اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ (راج پیٹرو اسپیشلٹیز) کے 100؍فیصد ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصول کی تجویز شامل ہے۔
شیل پی ایل سی شیل گروپ آف کمپنیز کی بالائی پیرنٹ کمپنی ہے۔ شیل گروپ ایک عالمی توانائی اور پیٹروکیمیائی کمپنیوں کا گروپ ہے، جو تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار، تیاری، مارکیٹنگ اور تیل کی مصنوعات اور کیمیکلز کی شپنگ کے علاوہ قابل تجدید توانائی کی مصنوعات میں بھی سرگرم ہے۔ حاصل کرنے والا گروپ بھی ہندوستان سمیت عالمی سطح پر مختلف(لبریکینٹ) چکنائی والی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں شامل ہے۔
راج پیٹرو اسپیشلٹیز ہائی پرفارمنس پیٹرو اسپیشلٹی مصنوعات کا تیار کنندہ ہے، جو ہائیڈروکاربن کیمیا پر مبنی ہیں اور مکمل طور پر ریفائنڈ خام تیل کےماخوذفیڈ اسٹاکس پر مبنی ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع ن۔ ن م۔
U-7840
(Release ID: 2108351)
Visitor Counter : 13