بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے الفا ویو وینچرز II، ایل پی کو ایڈوانٹا انٹرپرائزز لمیٹڈ میں 12.44؍فیصد حصص کی خریداری کی منظوری دی

Posted On: 05 MAR 2025 12:19PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے الفا ویو وینچرز II، ایل پی کو ایڈوانٹا انٹرپرائزز لمیٹڈ میں 12.44؍فیصد حصص کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں الفا ویو وینچرز II، ایل پی (اے ڈبلیووی II)کے ذریعے ایڈوانٹا انٹرپرائزز لمیٹڈ (ایڈوانٹا) میں 12.44؍فیصد حصص کی خریداری کی تجویز شامل ہے۔

اے ڈبلیووی II الفا ویو وینچرز جی پی کے ذریعے منظم ہونے والا عالمی پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ ہے، جو الفا ویو گلوبل، ایل پی اور لونیٹ ہولڈنگ آر ایس سی لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ اے ڈبلیووی II کا مقصد بہترین معیار کی ترقیاتی مرحلے کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا اور طویل مدتی شراکت دار بننے کی کوشش کرنا ہے۔

ایڈوانٹا بیجوں اور بیج کی اقسام کی نسل کشی، پیداوار، تحقیق، ترقی، تعارف، تجارتی کاری، فروخت، خریداری، برآمد اور درآمد کے کاروبار میں شامل ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ن۔ ن م۔

U-7839


(Release ID: 2108340) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi