کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جن اوشدھی - ماتری شکتی کی طرف ایک قدم (خواتین کی شرکت): جن اوشدھی دوس- 2025 کی تقریبات کا چوتھا دن


ملک کی 30 ریاستوں کے 30 شہروں میں خواتین کو ان کی کوششوں کے لیے اعزاز دینے کے لیے تقریبات

جن اوشدھی پروڈکٹس کے اعلیٰ معیار اورصلاحیت  کے بارے میں خواتین کو آگاہ کرنے کے لیے سینیٹری پیڈ تقسیم کیے گئے

Posted On: 04 MAR 2025 7:49PM by PIB Delhi

 ساتویں  جن اوشدھی دوس- 2025 کا چوتھا دن 30 ریاستوں کے 30 بڑے شہروں میں ملک کی خواتین پر خصوصی توجہ کے ساتھ منایا گیا۔  رکن پارلیمنٹ جناب کوٹا سری نواس پجاری اپنے حلقہ انتخاب اڈوپی چک منگلور، کرناٹک میں جن اوشدھی پروجیکٹ کے بارے میں بیداری پھیلا رہے ہیں۔ اس  موقع پر  محترمہ سویتا کپور، ممبر اسمبلی، اتراکھنڈ نے بھی جن اوشدھی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے دہرادون میں ایک پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RSVJ.jpg

خواتین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جن اوشدھی نے ملک بھر کے 30 شہروں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان پروگراموں میں خواتین کو جن اوشدھی مراکز کے ذریعے فروخت ہونے والی خواتین پر مبنی مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ان پروگراموں کے دوران، خواتین میں سینیٹری پیڈ تقسیم کیے گئے تاکہ وہ جن اوشدھی پروڈکٹس کے اعلیٰ معیار اور سستی کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021LHQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I4JF.jpg

خیال رہے اس وقت ملک بھر میں 15,000 سے زیادہ جن اوشدھی مراکز کھولے گئے ہیں، جن میں ملک کے تمام اضلاع شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے 31 مارچ 2027 تک ملک بھر میں 25,000 جن اوشدھی کیندر کھولنے کا ہدف رکھا ہے۔

وزیر اعظم کی پہل پر 7 مارچ کو ہر سال "جن اوشدھی دوس" کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس اسکیم کے بارے میں بیداری بڑھانے اور جینرک ادویات کو فروغ دینا ہے۔ سالہائے گزشتہ کی طرح یکم مارچ سے 7 مارچ 2025 تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 *******

ش ح۔ ظ ا

UR No.7825


(Release ID: 2108224) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi