کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آئی آئی ایف ٹی نے تجارت اور لاجسٹک تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے اے پی ای سی- اینٹورپ/فلینڈرس پورٹ ٹریننگ سینٹر، بیلجیم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
تعاون کو فروغ دینے، عالمی تجارتی طریقوں میں تربیت اور بصیرت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامےکئے گئے: وزیر جناب جتن پرساد
Posted On:
03 MAR 2025 9:44PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ( آئی آئی ایف ٹی) نےاے پی ای سی- اینٹورپ/فلینڈرس پورٹ ٹریننگ سنٹر ، بیلجیم کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جو بین الاقوامی تجارت، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ کے شعبوں میں علمی تعاون اور علم کے تبادلے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارتی تعلیم اور تربیتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ بین الثقافتی کاروباری تعلیم کے لیے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کو آسان بنایا جاسکے۔ اس میں پورٹ مینجمنٹ، عالمی لاجسٹکس، اور تجارتی سہولت کے ساتھ ساتھ خصوصی تربیتی پروگرام، ورکشاپس، اور صنعتی تعاملات پر مشترکہ تحقیق شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ تعاون ای-گورننس، ڈیجیٹل تجارت، اور ابھرتی ہوئی کاروباری ٹیکنالوجیز جیسے اہم شعبوں میں علم کی منتقلی کو بڑھا دے گا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے ہندوستان کے تجارتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ ‘‘ہندوستان اور بیلجیئم کے درمیان کئی دہائیوں سے مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ ہمارے تعاون کو مزید تقویت دے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے مستقبل کے کاروباری رہنما عالمی معیار کی تربیت اور عالمی تجارتی طریقوں کی بصیرت سے لیس ہوں۔’’
بیلجیئم کے معززین نے عالمی تجارتی نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے میں اس طرح کے تعاون کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی۔ عزت مآب میتھیاس ڈیپینڈیل نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور شراکت داری کا انتخاب کر کے صحیح چناؤ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اینٹورپ کے اسٹریٹجک محل وقوع پر بھی روشنی ڈالی، یہ بتاتے ہوئے کہ یہ یورپ کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، عالمی سطح پر تجارتی اور اقتصادی رابطوں میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس شراکت داری کے تجارتی تعلیم اور پالیسی کی ترقی پر مثبت اثرات کے بارے میں امید ظاہر کی۔
کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اے پی ای سی کے ساتھ تعاون پر مبنی تحقیق اور تربیت میں آئی آئی ایف ٹی کی نئی پہل کے ذریعے بین الاقوامی تجارتی لاجسٹکس میں عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد، بیلجیئم کے وزیر صدر اور آئی آئی ایف ٹی کے سابق طلباء کے درمیان ایک گول میز بحث ہوئی جنہوں نے پہلے فلینڈرس کا دورہ کیا تھا، اپنے تجربات اور پروگرام سے اہم نکات کا اشتراک کیا۔
مفاہمت نامے پر معززین کی موجودگی میں دستخط کیے گئے جن میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد ،ایڈیشنل سکریٹری، وزارت تجارت اور صنعت - اجے بھادو؛ بیلجیئم کا وفد –فلیمش حکومت کے وزیر صدر عزت مآب میتھیاس ڈیپینڈیل اور اقتصادیات، اختراعات، اور صنعت، خارجی امور، ڈیجیٹلائزیشن، اور سہولت کے انتظام کے فلیمش وزیر ؛ اینٹورپ- بروجز کے بندرگاہ کے سی ای او جناب جیکس ونڈرین میریئن; ، پورٹ آف اینٹورپ بروجز انٹرنیشنل کے صدر جناب ڈرک ڈی فاو اور پورٹ آف اینٹورپ بروجز انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب کرسٹوف واٹر شوٹ بھی شامل تھے۔
آئی آئی ایف ٹی کی طرف سے، اس تقریب کی مہمان نوازی سینئر فیکلٹی ممبران اور ممتاز سابق طلباء کے ساتھ وائس چانسلر، آئی آئی ایف ٹی پروفیسر راکیش موہن جوشی نے کی ،جنہوں نے پہلے انٹورپ کی بندرگاہ سے فائدہ اٹھایا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش موہن جوشی نے آئی آئی ایف ٹی کے طلباء کو عالمی تجارت اور لاجسٹک آپریشنز کے لیے عملی نمائش فراہم کرنے میں اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ تعاون نہ صرف ہمارے طلباء کی پورٹ آپریشنز اور عالمی سپلائی چین کے طریقہ کار کی سمجھ میں اضافہ کرے گا بلکہ مشترکہ تحقیق، تربیتی پروگراموں اور فیکلٹی کے تبادلے کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔’’ انہوں نے بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹکس میں عملی بصیرت کے ساتھ عالمی معیار کی تعلیم پیش کرنے کے لیے آئی آئی ایف ٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
جناب کرسٹوف واٹر شوٹ، پورٹ آف اینٹورپ-بروجز انٹرنیشنل کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے پورٹ آف اینٹورپ اور آئی آئی ایف ٹی کے درمیان دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ‘‘یہ مفاہمت نامہ صلاحیت کی تعمیر اور تجارتی سہولت میں علم کے اشتراک میں ہماری کوششوں کو مزید مستحکم کرے گا۔’’
یہ تعاون آئی آئی ایف ٹی اور پورٹ آف اینٹورپ کے درمیان دیرینہ تعلقات پر استوار ہے، جس کا آغاز 2019 میں انسٹی ٹیوٹ کے 206 طلباء کے ساتھ ہوا تھا جو خود سیکھنے کے لیے بندرگاہ پر آئے تھے۔ آئی آئی ایف ٹی کے نصاب کے ایک لازمی حصے کے طور پر، بندرگاہوں کے دوروں نے طلبا کی سپلائی چین کی افادیت، کسٹم کے ضوابط، اور عالمی تجارتی کارروائیوں کے بارے میں سمجھ بوجھ کو تقویت بخشی ہے۔
تقریب کا اختتام دونوں اداروں کی جانب سے مفاہمت نامے میں بیان کردہ مقاصد کو نافذ کرنے اور بین الاقوامی تجارت میں علمی اور صنعتی تعاون کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
آئی آئی ایف ٹی کے بارے میں: وزارت تجارت کے تحت 1963 میں ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) نے ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر لیا ہے اور یہ ہندوستان کے اہم کاروباری اداروں میں سے ایک ہے، جو غیر ملکی تجارت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اسے بین الاقوامی کاروباری تحقیق، تربیت، اور تعلیم میں اعلیٰ ظرفی کا ایک تعلیمی مرکز سمجھا جاتا ہے۔
اے پی ای سی - اینٹورپ/فلینڈرس پورٹ ٹریننگ سینٹر کے بارے میں: اے پی ای سی ایک معروف تربیتی ادارہ ہے جو پورٹ آف اینٹورپ بروجز سے منسلک ہے، جو بندرگاہ کے انتظام، تجارتی سہولت کاری، اور لاجسٹکس میں خصوصی پروگرام فراہم کرتا ہے، جو سمندری اور تجارتی شعبوں میں عالمی صلاحیت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا م ۔رض
U-7787
(Release ID: 2107975)