وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سکریٹری نے آئی اے ایف کی صلاحیت میں بہتری کے لیے بااختیار کمیٹی کی رپورٹ رکشا منتری کو پیش کی

Posted On: 03 MAR 2025 7:34PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 03 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بااختیار کمیٹی کی رپورٹ وزير دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو پیش کی۔ کمیٹی نے اہم توجہ کے شعبوں کی نشاندہی کی ہے اور زیر عمل لانے کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی سفارشات پیش کی ہیں تاکہ آئی اے ایف کی صلاحیت میں بہتری کے مطلوبہ ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(3)2GA2.jpg

رپورٹ میں ڈی پی ایس یو اورڈی آر ڈی او کی کوششوں کی تکمیل کرنے والے نجی شعبے کے ساتھ ایرو اسپیس شعبے میں‘آتم نر بھربھارت’ کو مضبوط کرنے کی تحریک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کمیٹی کے کام کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ سفارشات پر مقررہ وقت میں عمل درآمد کیا جائے۔

06.jpg

کمیٹی کی تشکیل وزیر دفاع کی ہدایت پر کی گئی تھی تاکہ تمام مسائل کا جامع طور پر جائزہ لیا جائے اور ایک واضح لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ کمیٹی کی صدارت دفاعی سکریٹری نے وائس چیف آف ایئر اسٹاف کے ساتھ کی، سکریٹری (دفاعی پیداوار)، سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او، ڈی جی ایکوزیشن بطور ممبر اور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف بطور ممبر سیکریٹری شامل تھے۔

*****

(ش ح ۔ م ش ع۔ن ع(

U.No 7784


(Release ID: 2107918) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi