کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ریٹائرڈ جسٹس مائیکل ولسن اور پروفیسر ویسیلن پوپوفسکی نے عالمی نقل و حمل کی مشکلات کے حل کے بطور پی ایم گتی شکتی کی ستائش کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے پی ایم گتی شکتی کو اختراع اور پائیداری کو فروغ دینے کے قابل بنایا گیا ہے: ریٹائرڈ جسٹس ولسن
او ڈی او پی پہل ہندوستان کی قومی معیشت کا کایا پلٹ کرنے کے لیے تیار ہے: پروفیسر پوپوفسکی
Posted On:
03 MAR 2025 6:48PM by PIB Delhi
بھارت منڈپم میں واقع پی ایم گتی شکتی تجرباتی مرکز غیرمعمولی ہے اور یہ ہندوستان کی امتیازی شان اور اس کی جدید ٹیکنالوجی کی مثال ہے جو ملک کی روایت کے جشن کی مانند ہے۔ یہ بات ہوائی، امریکہ کے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مائیکل ولسن نے کہی جنہوں نے آج نئی دہلی میں اس ہائی ٹیک سینٹر کا دورہ کیا۔ جاپان کی سوکا یونیورسٹی کے پروفیسر ویسیلن پوپوفسکی نے بھی اس تجرباتی مرکز کو بالکل شاندار اور دلفریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ہند کی خوبصورتی، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کرتا ہے۔
ریٹائرڈ جسٹس ولسن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھی پروفیسر ویسیلن پوپوفسکی کو بین الاقوامی مسائل میں سے ایک - نقل و حمل کے جدید نقطہ نظر کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تجرباتی مرکز دنیا کو امید فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ مقامی وراثت، فنکاری اور نمائش کے لیے بے پناہ لگن کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان پائیداری کی سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔
یہ ذکر کرتے ہوئے کہ ہوائی میں ماحولیاتی اور نقل و حمل کے مسائل کا سامنا ہے، مسٹر ولسن نے پی ایم گتی شکتی کو لاگو کرنے میں وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس پہل سے شہریوں کو امید ملے گی کیونکہ یہ وراثت کے تئیں لگاؤ، مقامی فن کاری کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ احساس بھی کراتا ہے کہ ہم ایسے کرہ ارض پر رہتے ہیں جس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس پہل کی وضاحت کرتے ہوئے، مسٹر ولسن نے زور دے کر کہا کہ پی ایم گتی شکتی سے پتہ چلتا ہے کہ اگر بہترین اور پائیدار طریقوں پر توجہ دی جائے تو سب سے بڑی آبادی والے ملک میں نقل و حمل کے تیز ترین طریقے دریافت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ رفتار کے آئیڈیا سے عالمی سطح پر بین الاقوامی سرمایہ حاصل ہوتا ہے۔
معززمہمانوں کو بھارت منڈپم میں پی ایم گتی شکتی تجرباتی مرکز کا دورہ سری رمیش ورما، ڈپٹی سکریٹری، لاجسٹک ڈویژن، شعبہ فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کروایا۔ اپنے دورے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے، مسٹر ولسن نے واضح کیا کہ تجرباتی مرکز ملک کی قابلیت، مہارت اور کاروباری جذبے کو عیاں کرتا ہے جس سے اس کی معیشت کو ترقی دی جا سکے جو کہ پائیدار ہو۔
پروفیسر ویسیلن نے تجرباتی مرکز کے اپنے دورے پر کہا کہ مرکز میں 40 منٹ کے مشاہدے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ہندوستان واقعی مستقبل کی عالمی طاقت ہے۔ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) پر بھی، جسے تجرباتی مرکز میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پروڈیوسرز، صارفین، سپلائرز اور ویلیو چین میں ہر اسٹیک ہولڈر کو فائدہ ہوگا۔ او ڈی او پی صنعتوں کو زراعت، ٹیکسٹائل سے مینوفیکچرنگ تک بھی جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کا بھی موقع ہے، غیر ملکی صارفین بھی اس اقدام سے مستفید ہونے والے ہیں۔ پروفیسر پوپوفسکی نے بھی ملک کی نوجوان آبادی پر زور دیا اور یہ نشاندہی کی کہ ہندوستان کے تعلیم یافتہ نوجوان اگلے 60 برسوں میں دنیا کا مستقبل بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گتی شکتی تجرباتی مرکز پی ایم گتی شکتی اور ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی)اسکیم کے لیے جدید ترین آڈیو ویژول میوزیم ہے اور اسے نئی دہلی کے آئی ٹی پی او کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے۔ 270 ڈگری اسکرین اور ہولوگرافک ڈسپلے جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرکے، یہ تجرباتی مرکز لاجسٹک اور نقل و حمل سے متعلق مختلف اقدامات کے بارے میں آگہی پیدا کرے گا جو ان کی کامیابی کو ظاہر کرے گا۔
پی ایم گتی شکتی میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں کو شامل کیا گیا جیسے بھارت مالا، ساگرمالا، اندرون ملک آبی گزرگاہوں، خشکی/ زمینی بندرگاہوں اور یو ڈی اے این (اُڑان)۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مختلف وزارتوں بشمول ریلوے اور روڈ ویز کو مربوط منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کے مربوط عمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پہل کا مقصد نقل و حمل کے مختلف طریقوں میں لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار اور موثر رابطہ فراہم کرنا ہے، جس سے آخری میل تک رابطے کو بہتر کرنا اور سفر کے وقت کو کم کرنا ممکن ہوسکے۔
*****
(ش ح ۔ م ش ع۔ن ع(
U.No 7774
(Release ID: 2107910)
Visitor Counter : 12