امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں  گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ ریاست میں تین   نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بارے میں  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے تینوں  نئے فوجداری قوانین کا بنیادی مقصد فوری انصاف کو یقینی بنانا ہے

تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ میں گوا ملک کی ایک ماڈل ریاست بن گئی

فوری  انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تفتیش اور استغاثہ میں ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے

سات  سال سے زائد قید کی سزا پانے والے جرائم میں سزا کی شرح کو 90 فیصد تک لانے کا ہدف

Posted On: 03 MAR 2025 7:37PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں پولیس، جیل، عدالتوں، پراسیکیوشن اور فرانزک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، گوا کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (BPR&D) کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کے ڈائریکٹر سمیت وزارت داخلہ اور حکومت گوا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AVO6.jpg

میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے تین نئے فوجداری قوانین کا بنیادی مقصد فوری انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا  تین نئے فوجداری قوانین کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لئے ایک ماڈل ریاست بنے۔

جناب امت شاہ نے تیز رفتار انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تفتیش اور استغاثہ میں وقت کی پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سات سال سے زیادہ سزا کی فراہمی کے مجرمانہ مقدمات میں سزا کی شرح 90 فیصد حاصل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ وزیر داخلہ نے ای ساکشیہ پلیٹ فارم پر تمام تفتیشی افسروں (IOs) کے لازمی رجسٹریشن پر بھی زور دیا اور گوا میں 31 مارچ 2025 تک ای سمن کے مکمل نفاذ کی ہدایت  دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024NK6.jpg

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی   نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ سینئر پولیس افسران کو منظم جرائم، دہشت گردی اور ہجومی تشدد کے معاملات کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہئے تاکہ ان جرائم سے متعلق دفعہ کا غلط استعمال نہ ہو۔ ان معاملات سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے پہلے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سطح کے افسر سے اجازت لی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو نئے فوجداری قوانین کی دفعات کے مطابق مجرموں سے برآمد ہونے والی جائیداد کو اس کے حقدار کو واپس کرنے کے انتظامات کرنے چاہئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MYXY.jpg

جناب امت شاہ نے 100% فرانسک نمونے کی جانچ کو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گوا کے وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پر زور دیا کہ وہ تین نئے قوانین کے نفاذ کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیں۔

******

 

U.No:7783

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2107907) Visitor Counter : 14