کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جن اوشدھی- بال مترا کی شرکت: جن اوشدھی دیوس 2025 کی تقریبات کا تیسرا دن


بال متروں نے 30 ریاستوں کے 30 بڑے شہروں میں جن اوشدھی کے بارے میں بیداری پھیلاے کے لیے  مختلف پروگراموں میں حصہ لیا

بچوں کو نیوٹراسوٹیکل مصنوعات مفت تقسیم  کی گئیں

Posted On: 03 MAR 2025 5:50PM by PIB Delhi

تیس ریاستوں کے 30 بڑے شہروں میں بال متروں کی شرکت کے ساتھ جن اوشدھی دیوس 2025 کا ساتواں دن ضوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ آنے والی نسلوں کو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ملک بھر میں جن اوشدھی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو معیاری جنرک دواؤں کے بارے میں جانکاری دی گئی جو جن اوشدھی کیندر کے نام سے مخصوص دکانوں کے ذریعہ فروخت کی جارہی ہیں۔ بچوں کو پوشن جیسی نیوٹراسوٹیکل مصنوعات بھی تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر آسمانی لالٹینیں/غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔

فی الحال ملک بھر میں 15,000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں جن میں ملک کے تمام اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے 31 مارچ 2027 تک ملک بھر میں 25000 جن اوشدھی مرکز کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم کی پہل پر ہر سال 7 مارچ کو ’’جن اوشدھی دیوس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس اسکیم کے بارے میں بیداری کو بڑھانا اور جنرک دواؤں کو فروغ دینا ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح  اس سال یکم سے 7 مارچ 2025 کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7770


(Release ID: 2107875) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil