جل شکتی وزارت
ہندوستان اور نیپال کے درمیان پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (ڈبلیو اے ایس ایچ) کے شعبے میں باہمی تال میل کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامہ دستخط
مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب جناب سی آر پاٹل، مرکزی وزیر جل شکتی، حکومت ہند، اور جناب پردیپ یادو، پانی کی سپلائی کے وزیر، حکومت نیپال کی موجودگی میں ہوئی
Posted On:
03 MAR 2025 6:04PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور حکومت نیپال نے آج پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (ڈبلیو ای ایس ایچ) کے شعبے بشمول فضلات کے نظم میں باہمی تال میل کو بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں، جناب سی آر پاٹل، مرکزی وزیر جل شکتی، حکومت ہند، اور جناب پردیپ یادو، پانی کی سپلائی کے وزیر، حکومت نیپال کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تال میل کو فروغ دینا اور ڈبلیو ای ایس ایچکے شعبے میں بین حکومتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ دونوں ممالک کی آبادیوں کے لیے پینے کے صاف پانی اور سب کے لیے صفائی ستھرائی تک بہتر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جامع مفاہمت نامہ میں متعدد اہم شعبوں پر مشتمل باہمی تعاون کے فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے:-
صلاحیت سازی: آبی وسائل کے نظم اور متعلقہ شعبوں میں نیپالی اہلکاروں کے لیے تربیتی پروگرام۔
ٹیکنالوجی اور علم کی منتقلی: ڈبلیو اے ایس ایچ سیکٹر میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان تکنیکی مہارت اور بہترین عملی طریقوں کا اشتراک۔
زیر زمین پانی کا نظم: زیر زمین پانی کے وسائل کی نگرانی، معائنہ اور انتظام میں مشترکہ کوششیں، بشمول معیار کی بہتری، مصنوعی ریچارج، اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی۔
تقریب کے دوران جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے تمام شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوستان کی نمایاں حصولیابیوںکو اجاگر کیا۔ جناب سی آر پاٹل نے زور دے کر کہا کہ یہ مفاہمت نامہ صحت عامہ، پائیداری اور علاقائی تعاون کے تئیں ہندوستان اور نیپال کی مشترکہ عہد بندی کی عکاسی کرتا ہے۔
حکومت نیپال کے پانی کی فراہمی کے وزیر جناب پردیپ یادو نے بڑے پیمانے پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے اقدامات کو نافذ کرنے میں ہندوستان کی کامیابی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ نیپال ان شعبوں میں ہندوستان کے تجربے سے سیکھنے کا متمنی ہے اور نیپالی حکام معلومات اور بہترین طریقوں کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان میں اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مستقل پیشرفت اور معلومات کے باہمی تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ملاقاتیں کی جائیں۔
تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میںنیپال میں تعینات ہندوستان کے سفیر جناب نوین سریواستو اورعزت مآب ڈاکٹر شنکر پرساد شرما، ہندوستان میں تعینات نیپال کے سفیر، وزارت کے سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی اور مسٹر اشوک کمار مینا اور دیگر معزز مندوبین شامل تھے۔
اس مفاہمت نامہ سے ہند-نیپال شراکت داری میں نئے باب کی نشاندہی ہوتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے لوگوں کی فلاح وبہبود اور پائیدار مستقبل کے لیے آپس میں مل کر کام کریں۔
*****
(ش ح ۔ م ش ع۔ن ع(
U.No7771
(Release ID: 2107854)
Visitor Counter : 14