زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا


زراعت اور دیہی خوشحالی سے متعلق ویبینار سے 26-2025 بجٹ اعلان کے فوری نفاذ میں مدد ملے گی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 01 MAR 2025 8:35PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے مرکزی بجٹ 26-2025 میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پر کیے گئے کلیدی اعلانات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے "زراعت اور دیہی خوشحالی" کے موضوع پر ایک مابعد بجٹ ویبینار کا انعقاد کیا۔ بجٹ کے بعد کے ویبنار کا مقصد شراکت داروں کو بحث میں شامل کرنا اور بجٹ 2025 کے اعلانات کے موثر نفاذ کے لیے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ ویبینار میں 10 موضوعاتی نشستوں میں 26-2025 بجٹ اعلان کے لیے زراعت اور دیہی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زراعت اور دیہی خوشحالی پرمابعد بجٹ  ویبینار سے خطاب کیا۔ بجٹ کے بعد کے ویبینار میں شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا بجٹ حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا مکمل بجٹ ہے جو پالیسیوں میں تسلسل اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کی نئی توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے بجٹ سے قبل تمام شراکت داروں سے موصول ہونے والی قیمتی معلومات اور تجاویز کو تسلیم کیا۔ یہ معلومات اور تجاویز بہت مفید تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بجٹ کو مزید موثر بنانے میں  شراکت داروں کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم نے سب پر زور دیا کہ وہ بات چیت کریں کہ کس طرح جاری اسکیموں کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی تجاویز اور تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ سب کی فعال شراکت سے گاؤں بااختیار ہوں گے اور دیہی خاندان خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وبینار بجٹ اسکیموں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ بجٹ کے اہداف کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

ان اجلاسوں میں متعلقہ وزارتوں کے وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، ماہرینِ صنعت، بینکار، ایف پی او اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ پردھان منتری دھن- دھنیا کرشی یوجنا سمیت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق بجٹ کے اعلانات پر مرکوز موضوعاتی بات چیت؛ کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ قرضوں میں اضافہ؛ دیہی لچک اور خوشحالی کو بڑھانا؛ دالوں میں خود انحصاریت ؛ سبزیوں اور پھلوں کے لیے پیداوار میں شمولیت کا پروگرام؛ زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں پر قومی مشن؛ کپاس کی پیداواری صلاحیت کے لیے مشن؛ دیہی معیشت کو فروغ دینے کے طور پر ہندوستانی پوسٹ؛ ان میں خصوصی اقتصادی زون اور گہرے سمندروں میں ماہی گیری کے وسائل کے استحصال کا فریم ورک اور این سی ڈی سی کو تعاون شامل تھا۔

متعلقہ وزارتوں/محکموں کے سیکرٹریوں نے وبینار کے متعلقہ ذیلی موضوعات پر سفارشات زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر اور دیگر معززین کے سامنے پیش کیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے گہرائی سے بات چیت کے لیے متعلقہ وزارتوں/محکموں کے سکریٹریوں اورذیلی کمیٹی کے تمام اراکین کی کوششوں کی ستائش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سفارشات زراعت کی مجموعی ترقی اور دیہی خوشحالی کے لیے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق بجٹ اعلانات 26-2025 کے موثر اور تیزی سے نفاذ کے لیے منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت ہندوستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک خود کو دنیا کی ایک منفرد فوڈ باسکٹ میں تبدیل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے مزید زور دیا کہ ہر ذیلی تھیم کی مربوط سفارشات زرعی ترقی اور دیہی خوشحالی کی طرف لے جائیں گی، اس طرح خود انحصاری اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کیا جائے گا۔

وزارت کسانوں اور دیہی افراد کی مجموعی خوشحالی کے لیے اصلاحات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں کی فعال شرکت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض۔ ن م  (

7731


(Release ID: 2107595) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil