کوئلے کی وزارت
اپریل- 2024 سے فروری- 2025 کے دوران کوئلہ کی مجموعی پیداوار 5.73 فیصد بڑھ کر 928.95 میٹرك ٹن تک پہنچ گئی
کوئلہ کی ترسیل 5.50 فیصد بڑھ کر 929.41 میٹرك ٹن تک پہنچ گئی
Posted On:
01 MAR 2025 5:09PM by PIB Delhi
ہندوستان کا کوئلہ سیکٹر فروری- 2025 تک پیداوار اور ترسیل دونوں میں نمایاں ترقی کے ساتھ اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجموعی طور پر کوئلہ کی پیداوار 928.95 ملین ٹن (میٹرك) تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 878.55 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 5.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کرتی ہے۔ اسی طرح، مجموعی طور پر کوئلہ کی ترسیل بڑھ کر 929.41 میٹرک ٹن ہو گئی ہے، جو گزشتہ سال کے 880.92 میٹرك ٹن کے مقابلہ میں 5.50 فیصد اضافہ دکھاتی ہے۔

فروری- 2025 تک کیپٹیو اور دیگر اداروں سے کوئلے کی پیداوار 173.58 میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 133.36 میٹرك ٹن سے 30.16 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح، کیپٹیو اور دیگر اداروں سے کوئلے کی ترسیل فروری- 2025 تک 178.02 میٹرك ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 134.96 میٹرك ٹن کے مقابلے میں 31.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کرتی ہے۔
یہ مضبوط کارکردگی توانائی کی حفاظت اور صنعتی ترقی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو واضح کرتی ہے، اوراس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملک بڑھتی ہوئی مانگ کو مؤثر طریقے سے پورا کر سکتا ہے۔ حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بڑھا کر آنے والے مہینوں میں اس مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
*****
ش ح- ظ ا
UR No.7714
(Release ID: 2107405)
Visitor Counter : 16