امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے سینٹرل پول کے لئے اناج کی خریداری کا جائزہ لینے کی غرض سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خوراک سکریٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کرتا ہے
فعال نقطہ نظر کو اپنائیں اور گندم اور ربیع کی فصل کی زیادہ سے زیادہ خریداری کو یقینی بنائیں: خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے، حکومت ہند کے سکریٹری
Posted On:
28 FEB 2025 7:45PM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی)، حکومت ہند کے سکریٹری نے آج یہاں ریاستی خوراک کے سکریٹریوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، درخواست کی کہ وہ فعال نقطہ نظر اپنائیں اور آنے والے مارکیٹنگ سیزن کے دوران گندم اور ربیع کی فصل کی زیادہ سے زیادہ خریداری کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ کا مقصد ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2025-26اور خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)2024-25 میں ربیع کی فصلوں کی خریداری کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران خریداری پر اثر انداز ہونے والے مختلف عوامل جیسے موسم کی پیشن گوئی، پیداوار کے تخمینے، اور خریداری کے کاموں کے لیے ریاستوں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ غور و خوض کے بعد، آئندہ آر ایم ایس 2025-26 کے دوران گندم کی خریداری کا تخمینہ 310 ایل ایم ٹی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، کے ایم ایس 2024-25 (ربیع فصل) کے دوران چاول کے لحاظ سے دھان کی خریداری کا تخمینہ 70 ایل ایم ٹی مقرر کیا گیا ہے۔
کے ایم ایس 2024-25 (ربیع کی فصل) کے دوران ریاستوں کے ذریعہ تقریباً 16.00 ایل ایم ٹی موٹے اناج بشمول باجرا (شری اَن ) کی خریداری کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فصلوں کے تنوع اور غذائی نمونوں میں بہتر غذائیت کے لیے موٹے اناج کی خریداری پر توجہ دیں۔
اس کے علاوہ کئی دیگر اقدامات جیسے ٹی پی ڈی ایس کنٹرول آرڈر میں مجوزہ اصلاحات، اسمارٹ پی ڈی ایس، ای-کے وائی سی، میپر ایس او پی، جن پوشن کیندرز اور پروکیورمنٹ مراکز میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری وغیرہ پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈبلیو ڈی آر اے نے اجتماع کو ای-این ڈبلیو آر (گفت و شنید گودام کی رسید) کے خلاف پلیج فنانسنگ کی پہل قدمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریاستی حکومت تلنگانہ نے بھی ریاست میں خوردنی اناج انتظام کاری نظام کے سلسلے میں اپنائے گئے اچھے طریقوں کا اشتراک کیا۔
ریاستوں کے عوامی نظام تقسیم میں سپلائی چین آپٹیمائزیشن کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حکومت۔ گجرات نے گجرات کے پی ڈی ایس میں سپلائی چین میں آٹومیشن پیش کیا۔ ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت پی اے سی ایس کے ذریعہ بنائے گئے گوداموں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
میٹنگ میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی )، ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلی ڈی آر اے )، ہندوستانی محکمہ موسمیات، اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے افسران نے شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7682
(Release ID: 2107101)
Visitor Counter : 34