مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے تحت دی جانے والی سروس کی اجازت کے لیے فریم ورک کے سلسلے میں 18.09.2024 کی ٹی آر اے آئی کی سفارشات سے متعلق محکمہ ٹیلی مواصلات کے بیک ریفرینس کا جواب دیا

Posted On: 28 FEB 2025 6:36PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی )نے ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے تحت دی جانے والی سروس کی اجازت کے لیے فریم ورک کے سلسلے میں 18.09.2024 کی ٹی آر اے آئی کی سفارشات سے متعلق محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی)کے بیک ریفرینس کا جواب دیا ہے۔

قبل ازیں، محکمہ ٹیلی مواصلات نے 21.06.2024 کے ایک حوالہ کے ذریعے، ٹی آر اے آئی ایکٹ، 1997 کے سیکشن 11(1)(اے) کے تحت، ٹی آر اے آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ شرائط و ضوابط، بشمول فیس یا چارجز، کے بارے میں سفارشات فراہم کرے، تاکہ ٹیلی مواصلات ایکٹ کی دفعات کے مطابق ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ ٹی آر اے آئی نے 18.09.2024 کو ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 کے تحت دیے جانے والے سروس اتھارٹیز کے فریم ورک کے بارے میں اپنی سفارشات محکمہ ٹیلی مواصلات کو فراہم کیں۔

اس سلسلے میں، محکمہ ٹیلی مواصلات نے 14.01.2025 کو ایک بیک ریفرنس کے ذریعے ٹی آر اے آئی کو مطلع کیا کہ 'ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے تحت فراہم کیے جانے والے سروس اتھارٹیز کے فریم ورک' پر ٹی آر اے آئی کی سفارشات پر حکومت نے غور کیا ہے۔ ڈی او ٹی نے بیک ریفرنس کے ذریعے ہر ایک سفارش کے سلسلے میں اپنے اولین خیالات کا اظہار کیا۔ مزید، ڈی او ٹی نے بیک ریفرنس کے ذریعے، ٹی آر اے آئی سے درخواست کی کہ وہ ٹی آر اے آئی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11(1) کی دفعات کے مطابق، اپنی نظر ثانی شدہ سفارشات فراہم کرے، ان سفارشات پر، جس کے سلسلے میں، حکومت ابتدائی طور پر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سفارشات کو قبول یا ترمیم کی ضرورت نہیں ہو سکتی ہے۔

ڈی او ٹی کے اولین نظروں کی جانچ کرنے کے بعد، ٹی آر اے آئی نے بیک ریفرنس پر اپنے جواب کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بیک ریفرنس پر ٹرائی کا جواب ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in ) پر رکھا گیا ہے۔

کسی بھی طرح کی وضاحت اور معلومات حاصل کرنے کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی  سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7675


(Release ID: 2107081) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi