زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسرائیل کے سفیر جناب  ریووین آزر نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 28 FEB 2025 3:43PM by PIB Delhi

اسرائیل کے سفیر جناب ریووین آزر نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے کرشی بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیاجاتا ہے، جس میں فوڈ سکیورٹی، پائیدار سپلائی چینز اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز پر توجہ دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BGNS.jpg

ڈاکٹر چترویدی نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے زرعی استعمال کے لیے سیوریج کے پانی کو ری سائیکل کرنے کے ساتھ ساتھ اہم تجارتی اور اناج ذخیرہ کرنے کے مسائل پر بھی وزیر اعظم کے وژن کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SJR3.jpg

میٹنگ میں اسرائیل کے وزیر زراعت اور فوڈ سیکورٹی کے آئندہ دورے ، 20 ریاستوں میں سنٹرس آف ایکسی لینس (سی او ای ایس) کے پیداواری صلاحیت، درست آبپاشی، فصل کے بعد کے انتظام اور مارکیٹ تک رسائی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OIT8.jpg

بات چیت کا اختتام زرعی اختراعات، ٹیکنالوجیز اور باغبانی کے شعبے میں ہند-اسرائیل تعاون کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے لئے باہمی فائدہ مند نتائج پر زور دیا گیا۔

اسرائیلی وفد میں ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر فارس صائب بھی شامل تھے۔ہندوستانی کی نمائندگی محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے سینئر عہدیداروں نے کی، جن میں  جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون)، جوائنٹ سکریٹری (ایم آئی ڈی ایچ) اور ایڈیشنل کمشنر (پلانٹ پروٹیکشن) شامل تھے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  خ م

U.NO.7660


(रिलीज़ आईडी: 2106985) आगंतुक पटल : 32
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil