وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور بھارتیہ بحریہ نے اپنی نوعیت کے پہلے نیول اینٹی شپ میزائل کے فلائٹ ٹرائل کا کامیابی سے انعقاد کیا
Posted On:
26 FEB 2025 7:45PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اوربھارتیہ بحریہ نے 25 فروری 2025 کو انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج چاندی پور سے اپنی نوعیت کے پہلے نیول اینٹی شپ میزائل (این اے ایس ایم۔ایس آر)
کے کامیاب فلائٹ ٹرائل کیا۔ ٹرائلز نے بحری جہاز کے اہداف کے خلاف میزائل کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جب کہ اس کو انڈین نیول سیکنگ ہیلی کاپٹر سے لانچ کیا گیا۔

ٹرائلز نے میزائلس مین ان لوپفیچر کو ثابت کیا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رینج پر سمندری سکمنگ موڈ میں چھوٹے جہاز کے ہدف پر براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ میزائل ٹرمینل گائیڈنس کے لیے انڈیجینس امیجنگ انفرا ریڈ سیکر کا استعمال کرتا ہے۔ مشن نے ہائی بینڈوڈتھ ٹو وے ڈیٹا لنک سسٹم کا بھی مظاہرہ کیا ہے، جس کا استعمال تلاش کرنے والے کو لائیو امیجز واپس پائلٹ تک پہنچانے کے لیے ان فلائٹ ری ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
میزائل کو لانچ موڈ کے بعد بیئرنگ اونلی لاک آن میں لانچ کیا گیا تھا اور ان میں سے ایک کو منتخب کرنے کے لیے قریب قریب کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ میزائل ابتدائی طور پر تلاش کے ایک مخصوص زون کے اندر ایک بڑے ہدف پر لگا اور ٹرمینل مرحلے کے دوران، پائلٹ نے ایک چھوٹا سا پوشیدہ ہدف منتخب کیا جس کے نتیجے میں اسے درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
یہ میزائل اپنی مڈ کورس گائیڈنس کے لیے مقامی فائبر آپٹک گائروسکوپ پر مبنی آئی این ایس اور ریڈیو الٹیمیٹر، ایک مربوط ایویونکس ماڈیول، ایروڈینامک اور جیٹ وین کنٹرول کے لیے الیکٹرو مکینیکل ایکچویٹرز، تھرمل بیٹریز اور پی سی بی وار ہیڈ کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ایک ان لائن ایجیکٹیبل بوسٹر اور طویل برن سسٹینر کے ساتھ ٹھوس پروپلشن کا استعمال کرتا ہے۔ٹرائل نے مشن کے تمام مقاصد کو پورا کیا ہے۔
یہ میزائل ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں نے تیار کیا ہے جن میں ریسرچ سنٹر امارت، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری اورٹرمینل بیلسٹکس ریسرچ لیبارٹری شامل ہیں۔ میزائلوں کو فی الحال ڈیولپمنٹ کم پروڈکشن پارٹنرز ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس اور دیگر پروڈکشن پارٹنرز کی مدد سے تیار کر رہے ہیں۔
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او، بھارتیہ بحریہ اور صنعتوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین ان لوپ فیچرز کے ٹیسٹ منفرد ہیں کیونکہ یہ فلائٹ ری ٹارگٹنگ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی ڈی آر ڈی او کی پوری ٹیم، یوزرس اور صنعت کے شراکت داروں کو مبارکباد دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 7593
(Release ID: 2106492)
Visitor Counter : 33