وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے اہم سی بی آر این دفاعی آلات حاصل کر لیے

Posted On: 26 FEB 2025 12:28PM by PIB Delhi

بھارتی فوج نے 25 فروری 2025 کو 223 خودکار کیمیکل ایجنٹ ڈیٹیکشن اور الارم (اے سی اے ڈی اے)  سسٹمز کی خریداری کے لیے ایم؍ایس ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے ساتھ 80.43کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ ’’بائی انڈین‘‘  (آئی ڈی ڈی ایم)زمرے کے تحت کیا گیا ہے، جس سے حکومتِ ہند کے ’’آتم نربھرتا‘‘ (خود انحصاری) مشن کو بڑا فروغ ملے گا، کیونکہ اس دفاعی ساز و سامان کے 80 فیصد سے زیادہ اجزاء اور ذیلی نظام مقامی طور پر حاصل کیے جائیں گے۔

اے سی اے ڈی اے  کو ڈی آر ڈی او کے دفاعی تحقیق و ترقیاتی ادارہ، گوالیار نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جو سی بی آر این (کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل، اور نیوکلیئر) دفاع کے خصوصی شعبے میں بھارت کی دیسی کاری مہم کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

اے سی اے ڈی اے   سسٹم کیمیائی جنگی ایجنٹس (سی ڈبلیو اے) اور مخصوص زہریلے صنعتی کیمیکلز (ٹی آئی سیز)  کی شناخت کے لیے ماحول سے ہوا کے نمونے لے کر تجزیہ کرتا ہے۔ یہ ایان موبیلٹی اسپیکٹرو میٹری (آئی ایم ایس) کے اصول پر کام کرتا ہے اور اس میں دو انتہائی حساس آئی ایم ایس  سیلز موجود ہیں، جو مسلسل نگرانی اور زہریلے مادوں کا فوری پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اے سی اے ڈی اے  کی تعیناتی بھارتی فوج کی سی بی آر این  دفاعی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گی، جو نہ صرف جنگی حالات میں بلکہ امن کے دوران بھی، خاص طور پر صنعتی حادثات سے متعلق آفات میں فوری امدادی کارروائیوں کے لیے بےحد مددگار ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image15WL6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image2A8U6.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7583


(Release ID: 2106389) Visitor Counter : 23