کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ،پائیدار، لچکدار اور مستقبل کے لیے تیاربنیادی ڈھانچے  کی تعمیر  کررہی ہے: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل


بلڈ انڈیا انفرا ایوارڈز عمدگی کا اعتراف کرتے ہیں، اختراع کا جشن مناتے ہیں اور آئندہ نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور بہتر بنانے کی ترغیب دیتے ہیں: جناب گوئل

Posted On: 25 FEB 2025 5:01PM by PIB Delhi

اسمارٹ شہروں اور سبز شاہراہوں کے ساتھ، حکومت ایک بنیادی ڈھانچے کا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے، جو پائیدار، لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار ہے۔ یہ بات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 24 جنوری کو بلڈ انڈیا انفرا ایوارڈز 2025 کے دوسرے ایڈیشن میں اپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ 2025-26 میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے 11.21 ٹریلین روپے مختص کیے گئے ہیں، تاکہ نہ صرف سڑکوں اور ریلوے کی تعمیر ،بلکہ کاروبار  اور روزگار کےنئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے، اور شہریوں کو بہتر سہولیات  فراہم کی جاسکیں۔

وزیر موصوف نےزور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پی ایم گتی شکتی کی پہل، ٹرانسپورٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے، لاجسٹک اخراجات کو کم کرکے اور ہماری اقتصادی صلاحیت کو بڑھا کر مربوط اور کثیر موڈل والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کو یقینی بنا رہی ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ بلڈ انڈیا انفرا ایوارڈز عمدگی کا اعتراف کرتے ہیں، اختراع کا جشن مناتے ہیں اور اگلی نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور بہتر تعمیر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز صرف پروجیکٹوں کو ہی نہیں، بلکہ ثابت قدمی کی بھی  حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، جو بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے اشارہ کیا کہ یہ شاہراہیں ،اقتصادی ترقی کو فروغ دینے  میں معاون ، ریلوے تک رابطے کو ایک  نئی تعریف عطا کرتی ہیں۔ عالمی معیار کی بندرگاہیں، جدید ہوائی اڈوں کے لیے تجارتی کارکردگی میں اضافہ کررہی ہیں، جو علاقائی اور عالمی رابطے کو مضبوط بناتی ہیں -  ہر سنگ میل بھارت  کے جرات مندانہ وژن اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آخر میں، وزیر موصوف نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بھارت کا بنیا دی ڈھانچہ اس کی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تعاون، اختراعات اور تیز رفتاری کے عمل کو جاری رکھیں۔

************

ش ح۔ش ب۔ق ر

U.No:7554


(Release ID: 2106192) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi