عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی )  نے جنوری 2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی پر مبنی مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس)  پر 33 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


جنوری، 2025 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 1,25,789 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار 31ویں مہینے مرکزی سیکرٹریٹ میں نمٹائی گئی شکایات  کی ماہانہ  تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جنوری، 2025 کے لیے جاری کردہ درجہ بندی میں محکمہ ڈاک، محکمہ ٹیلی مواصلات، اور محکمہ محصولات گروپ اے کیٹیگری میں سرفہرست ہیں

جنوری 2025 کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں محکمہ زمینی وسائل، وزارت پارلیمانی امور اور بھاری صنعت کا محکمہ گروپ بی زمرے میں سرفہرست رہے

Posted On: 25 FEB 2025 4:19PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) نے جنوری 2025 کے لیے سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈیس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ ڈی اے آر پی جی  کی طرف سے شائع کردہ یہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 33ویں رپورٹ ہے۔

 

جنوری 2025 کی پیش رفت دکھاتی ہے کہ  مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 1,25,789 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں 1 جنوری سے 31 جنوری 2025 تک شکایت کے نمٹانے کا اوسط وقت 15 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 اقدامات پر مبنی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے اپنایا ہے۔

 

یہ رپورٹ جنوری 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر رجسٹرڈ نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ جنوری 2025 کے مہینے میں کل 56,214 نئے صارفین رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ  رجسٹریشن اتر پردیش (8,843) میں ہوئے ۔

مذکورہ رپورٹ جنوری 2025 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات پر وزارت/محکمہ وار تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ جنوری 2025 کے مہینے میں سی ایس سیز کے ذریعے 5,863 شکایات درج کی گئیں۔ یہ ان اہم معاملات/ زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے جن کے لیے زیادہ سے زیادہ شکایات سی ایس سیز کے ذریعے درج کی گئیں۔

 

جنوری 2025 میں، فیڈ بیک کال سینٹر نے 53,821 فیڈ بیک حاصل کیے۔ فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے 33,028 (61فی صد) فیڈ بیک حاصل کیے گئے۔

 

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جنوری 2025 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  1. پی جی کیسز:
  • جنوری 2025 میں، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,25,442 پی جی  کیسز موصول ہوئے، 1,25,789 پی جی  کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 31 جنوری 2025 تک 58,425 پی جی  کیسز زیر التواء ہیں۔
  1. پی جی  اپیلیں:
  • جنوری 2025 میں 21,175 اپیلیں موصول ہوئیں اور 20,086 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس جنوری 2025 کے آخر تک 25,160 پی جی  اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  1. شکایات کے ازالے کا تجزیہ  اور اشاریہ (جی آر اے آئی) – جنوری 2025
  • محکمہ ڈاک، محکمہ ٹیلی مواصلات، اور محکمہ محصولات جنوری 2025 کے لیے گروپ اے زمرے میں شکایات کے ازالے کے تجزیہ  اور اشاریہ  میں سرفہرست کارکردگی(500  سے زیادہ  شکایات کے برابر)  کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں ۔
  • محکمہ زمینی وسائل، پارلیمانی امور کی وزارت اور بھاری صنعتوں کا محکمہ جنوری 2025 کے لیے گروپ بی میں شکایات کے ازالے کے تجزیہ  اور اشاریہ (500 سے کم شکایات)  میں سرفہرست ہیں۔

رپورٹ میں مرکزی وزارتوں/محکموں کی جانب  سے شکایات کے موثر حل کی 4 کامیاب مثالیں بھی شامل ہیں:

  1. جناب سیلوا کمار کی شکایت - ایچ ڈی ایف سی اکاؤنٹ کا ڈیبٹ فریز

جناب سیلوا کمار کو ایچ ڈی ایف سی بینک سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کے رہنما خطوط کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ پر ڈیبٹ/رقم نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد، انہوں  نے بینک شاخ کا دورہ کیا، ای-کے وائی سی کا عمل مکمل کیا، اور ہدایات کے مطابق مطلوبہ دستاویزات جمع کرائے۔ بینک کی درخواست پر اس عمل کو تین بار دہرانے کے باوجود ان کا ڈیبٹ اکاؤنٹ منجمد رہا۔ مزید پوچھ تاچھ پر، بینک نے جناب کمار کو مطلع کیا کہ یہ پابندی ،  یو پی آئی  کے پی ٹو پی  کے  ضرورت سے زیادہ لین دین کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ برانچ منیجر نے متبادل حل کے طور پر انہیں  اپنے کسان بچت اکاؤنٹ کو ریگولر بچت اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم،یہ تبدیلی پر  عمل آوری نہیں ہوئی  اور کھاتے سے رقم نکالنے پر لگی پابندی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ تاخیر اور مسئلہ کے  حل نہ ہونے سے مایوس، جناب کمار نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کر کے معاملے کو بڑھایا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جواب میں، ایچ ڈی ایف سی  بینک نے ایک تحریری تصدیق فراہم کی جس میں کہا گیا کہ ان  کے کھاتے سے رقم نکالنے پر لگی پابندی  کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کے اطمینان کے لیے ایک ہفتے کے اندر شکایت کا ازالہ کر دیا گیا۔

 

  1. جناب رام پرساد دھاکڑ کی شکایت - نئے ایچ ڈی ایف سی اسمارٹ ہب  ویاپار پری پیڈ کارڈ میں بیلنس کی منتقلی

جناب رام پرساد دھاکڑ نے اطلاع دی کہ ان کے ایچ ڈی ایف سی اسمارٹ ہب ویاپار پری  پیڈ کارڈ، جس میں 10,500روپے کا بیلنس تھا، حادثے میں کھو گیا۔  انہوں نے فوری طور پر کسٹمر کیئر سنٹر میں شکایت درج کرائی اور نیا کارڈ حاصل کیا۔ تاہم، 10,500 روپے کا بیلنس گمشدہ کارڈ سے نئے کارڈ میں منتقل نہیں ہوا۔ گزشتہ دو سالوں میں ایچ ڈی ایف سی برانچ مینیجر کے ساتھ متعدد شکایات درج کرنے کے باوجود، یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کارروائی نہ ہونے سے مایوس، جناب دھاکڑ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی  اور فوری کارروائی کی درخواست کی۔  جواب میں، ایچ ڈی ایف سی بینک نے تحریری تصدیق فراہم کی کہ 10,500 روپے کا بیلنس کھوئے ہوئے کارڈ سے نئے کارڈ میں کامیابی کے ساتھ منتقل ہو چکا ہے۔ یہ مسئلہ دو ہفتوں کے اندر حل ہو گیا، اور جناب دھاکڑ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پلیٹ فارم کی شکایات کے ازالے کے موثر طریقہ کار کی تعریف کی۔

  1. جناب  رما شنکر سنگھ کی شکایت - گریچیوٹی کی عدم ادائیگی وصولی۔

جناب  رما  شنکر سنگھ، جو 30 جون 2024 کو شمال مشرقی سرحدی ریلوے سے چیف ٹریولنگ ٹکٹ انسپکٹر (سی سی ٹی ٹی) کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے، کو سبھی نو ڈیوز سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے باوجود تقریباً 16 لاکھ روپے کی گریجویٹی رقم حاصل کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی اور قابل اطلاق سود کے ساتھ اپنی گریجویٹی کی رقم فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔  جواب میں، 16,33,500 روپے کی گریجویٹی رقم، جناب  سنگھ کو منتقل کر دی گئی، اس طرح 10 دنوں کے اندر شکایت کو ان کے انتہائی اطمینان بخش طریقے سے  حل کر لیا گیا۔

  1. محترمہ سواتی کی شکایت - ڈیوائس سےای ایم آئی  لاک کو ہٹانا

محترمہ سواتی نے ای ایم آئی پر ایک موبائل فون خریدا جس کی مالی اعانت بجاج فنانس نے کی۔ تمام ای ایم آئی ادائیگیوں کو مکمل کرنے کے باوجود، ان کا فون فنانسر نے لاک کر دیا تھا۔ انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔  جواب میں، بجاج فائنانس نے ایک تحریری جواب میں تصدیق کی کہ ان کے قرض کی ادائیگی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے اور ان کے ڈیوائس سے ای ایم آئی لاک ہٹا دیا گیا ہے۔ شکایت کو شکایت کنندہ کے اطمینان کے ساتھ کامیابی سے حل کر لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ض ر۔ا ک م

U-7553


(Release ID: 2106189) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi