حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
بھارت اور ای یو کی تجارت اور ٹیکنالوجی کونسل کی الیکٹرک وہیکلز (ای وی) چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق منعقد ہونے والاپہلا ورکشاپ معیاری بنانے اور پائیدار نقل و حرکت میں نئی پیشرفت کی راہ ہموار کرے گا
Posted On:
24 FEB 2025 8:14PM by PIB Delhi
ای یو اور بھارت خوشحالی، استحکام، امن و سلامتی اور عوام سے عوام کےدرمیان روابط کو بڑھانے کے لیے ایک نئے اسٹریٹجک ایجنڈے کے حصے کے طور پر اپنی شراکت داری کو گہرا کر رہے ہیں، جس سے تحقیق کے شعبے میں تعاون سےایک فعال اور متحرک شراکت داری کو فروغ ملے گا۔
گرین اینڈ کلین انرجی ٹیکنالوجی سے متعلق ،بھارت اور ای یوکی تجارت اور ٹیکنالوجی کونسل(ٹی ٹی سی)کی ورکنگ گروپ 2کےزیر اہتمام برقی گاڑیوں کو چارج کرنے والی ٹیکنالوجی سے وابستہ پہلا بھارت ۔ای یو ورکشاپ 24 فروری 2025 کو بھارت کے شہر پونےمیں منعقد ہوا۔جس نے کامیابی کے ساتھ پالیسی سازوں الیکٹرو موبلائزیشن صنعت،معیاری بنانے کے ایسوسی ایشن اور تکنیکی ٹیسٹنگ سہولیات کےنمائندوں کو ایک ساتھ لایا تاکہ پائیدار ٹرانسپورٹ کے لیے باہمی حل کو فروغ دیا جا سکے۔ ورکشاپ میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر سے ڈاکٹر مونورنجن موہنتی (مشیر) اور ڈاکٹر حفصہ احمد (سائنسدان)اور آٹو موٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا سے ڈاکٹر ریجی متھائی (ڈائریکٹر)اور جناب ابھیہیت مولے (ڈپٹی ڈائریکٹر)اور انڈین اسٹینڈرڈ بوریو سےجناب نتیش کمار جین (ڈپٹی ڈائریکٹر)نے شرکت کی۔ یورپی کمیشن کی طرف سے شرکاء میں ڈاکٹر للیانہ پاسسینک، ڈاکٹر ہیرالڈ شولز، جناب ڈِرک گروبمان اور ڈاکٹر ساکی گیراسس شامل ہیں، جنہوں نے آن لائن ورکشاپ میں شرکت کی۔ بھارت اور یوروپی صنعت سے تعلق رکھنے والے فریقوں نے بھی فعال طور پر ورکشاپ میں حصہ لیا۔
ورکشاپ ٹی ٹی سی ورکنگ گروپ 2 کے کام کے ایجنڈے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےاور 28 فروری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی دوسری ٹی ٹی سی کی وزارتی میٹنگ میں ایک کامیاب حصولیابی کے طور پر اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی)اور یوروپی کمیشن کے جوائنٹ ریسرچ سنٹر (جےآر سی) کے ذریعہ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر (پی ایس اے)کے دفتر کے تعاون سے منعقد کیے گئے ورکشاپ میں ا ی وی چارجنگ کے کلیدی پالیسی اور تکنیکی پہلوؤں پر خاص طور سےتوجہ دی گئی جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی تمام سائز کی کلاسوں کا احاطہ کیا گیا، اور اسٹینڈرڈائزیشن اور اسٹریٹجک تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ورکشاپ میں ماہرین کی پریزنٹیشنز، پالیسی مکالمے، اور پینل مباحثے شامل تھےجن میں درج ذیل موضوعات کا احاطہ کیا گیا:
- ای یو- اور ہندوستانی چارجنگ کے معیارات، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات، مواصلات اور انٹرآپریبلٹی اہداف کی ضروریات؛
- پائیدار نقل و حرکت میں ہندوستان اور ای یو میں مستقبل کی اسٹریٹجک سمتوں کے بارے میں بصیرت افروز معلومات، بشمول ممکنہ ہم آہنگی جو بڑے پیمانے پر معیشتوں کا باعث بنتی ہے۔
- ای وی چارجنگ سسٹم کی جانچ کی صلاحیتیں اور پہلے سے معیاری تحقیق،اے آر اے آئی اورجے آر سی سہولیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؛
- ای وی چارجنگ میں ہندوستان اورای یو کے تعاون کو بڑھانے کے لیے صنعتی نقطہ نظر
ورکشاپ نے ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے لیے ہم آہنگی کے معیارات پر دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کیا، جس میں باہمی تعاون، ہم آہنگ ٹیسٹنگ حل کے لیے پہلے سے معیاری تحقیق اور الیکٹرو موبلٹی کے شعبے میں علم اور معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔
مزید برآں، ورکشاپ کےشرکاء کو اے آر اے آئی لیبارٹری کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جس سے ہندوستان کی جدید ترین ای وی اور الیکٹرو موبلٹی ٹیسٹنگ کی سہولیات سے پہلی بار روبرو ہونے کا موقع ملا۔
بھارت اور یورپی یونین کی طرف سے قائم کردہ تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے بارے میں
بھارت۔ای یوٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کا اعلان سب سے پہلے یورپی کمیشن کے صدر، اُرسلا وان ڈیر لیین اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل 2022 میں کیا تھا۔اور اسے 6 فروری 2023 کو قائم کیا گیا، یہ اسٹریٹجک کوآرڈینیشن میکانزم دونوں فریقوں کو تجارت ،ٹکنالوجی اور امن وسلامتی میں پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کی اوران شعبوںمیں تعاون کو گہرا کرنے کی راہ فراہم کرتا ہے۔بھارت ۔ ای یوٹی ٹی سی کا قیام ہندوستان اور ای یو کے تمام لوگوں کے فائدے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کےفروغ کے سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
ٹی ٹی سی دونوں شراکت داروں کے درمیان تجارت اور ٹیکنالوجی پر اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کا ایک کلیدی فورم ہے۔ جیواسٹریٹیجک چیلنجوں نے مشترکہ اقدار کی بنیاد پر سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں ای یو اور ہندوستان کے مشترکہ مفاد کو تقویت دی ہے۔
ٹی ٹی سی تین ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے:
- اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سے متعلق ایک ورکنگ گروپ۔
- گرین اینڈ کلین انرجی ٹیکنالوجیزسے متعلق ورک گروپ دوم۔
- ورکنگ گروپ سوم برائےتجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چینز۔
ورکنگ گروپ اب مشترکہ طور پر شناخت شدہ مقاصد اور کلیدی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ گرین اینڈ کلین انرجی ٹکنالوجی سے متعلق بھارت۔ ای یو ٹی ٹی سی ورکنگ گروپ 2 کی قیادت ہندوستان کی طرف سے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور ای یو کی طرف سے یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ریسرچ اینڈ انوویشن کر رہے ہیں۔
دونوں فریق 2025 میں وزارتی سطح پر ہونے والی ٹی ٹی سی کی اگلی میٹنگ میں اس شعبے میں اسٹینڈرڈائزیشن اسٹریٹجی اور ای وی کی نقل و حرکت میں قابل اعتماد جانچ کے امکانات جیسے اقدامات کے ذریعے اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
****
ش ح۔م م ع ۔ش ا
UNO-7536
(Release ID: 2106061)
Visitor Counter : 38