محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب گلبرٹ ایف ہونگبو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی


معیاری روزگار، ہنر مندی کی ترقی، اور سماجی تحفظ کے لیے ہندوستان کی وابستگی 2047 تک وکست بھارت کے وژن کے ساتھ منسلک: ڈاکٹر منڈاویہ

جناب گلبرٹ ایف ہونگبو نے 2024 میں سماجی تحفظ کے کوریج کو 24.4 فیصد سے 48.8 فیصد کرنے میں ہندوستان کی پیش رفت کی تعریف کی

Posted On: 24 FEB 2025 7:58PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 24 فروری 2025 کو نئی دہلی میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل جناب گلبرٹ ایف ہونگبو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات نئی دہلی میں منعقد ہونے والے سماجی انصاف پر دو روزہ علاقائی مکالمے کی سائیڈ لائن پر ہوئی اور ہندوستان اور آئی ایل او کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں سماجی انصاف، با عزت کام، اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

 

بات چیت کے دوران، ڈاکٹر منڈاویہ نے ایشیا پیسیفک خطے سے سماجی انصاف کے لیے عالمی اتحاد کے رابطہ کار گروپ کے رکن کے طور پر ہندوستان کے فعال کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کولیشن کی کلیدی مداخلت، ”پائیدار اور جامع معاشروں کے لیے ذمے دار کاروباری طرز عمل“ کا چیمپیئن بننے کے لیے ہندوستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سماجی انصاف کے ستونوں کے طور پر معیاری روزگار، ہنر مندی کی ترقی اور سماجی تحفظ کے لیے ہندوستان کی لگن پر بھی زور دیا، جو کہ 2047 تک حکومت کے وکست بھارت کے وژن کے مطابق ہے۔

 

 

ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا نیشنل کریئر سروس پورٹل ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے جس میں اب تک 40 لاکھ رجسٹرڈ آجر اور 44 ملین اسامیاں متحرک ہو چکی ہیں۔

سماجی تحفظ کے بارے میں ڈاکٹر منڈاویہ نے اشتراک کیا کہ ای شرم پورٹل، غیر منظم کارکنوں کے لیے ہندوستان کا قومی ڈیٹا بیس، 306 ملین سے زیادہ صارفین کو رجسٹر کر چکا ہے جس سے انھیں سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ حکومت ہند کے حالیہ بجٹ کے اعلان کے ساتھ 1 کروڑ سے زیادہ گیگ ورکر پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت منفرد شناختی کارڈ اور صحت کی دیکھ بھال کے فوائد حاصل کریں گے۔

 

 

جناب گلبرٹ ایف ہونگبو، ڈی جی آئی ایل او، نے سماجی تحفظ کی کوریج کو بڑھانے میں ہندوستان کی پیشرفت کی تعریف کی، ساتھ ہی آئی ایل او کی ورلڈ سوشل پروٹیکشن رپورٹ (ڈبلیو ایس پی آر) 2024-26 کا ذکر کیا، جس میں 2024 میں ہندوستان کے سماجی تحفظ کی کوریج کو 24.4 فیصد سے 48.8 فیصد تک دو گنا کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

جناب گلبرٹ ایف ہونگبو، ڈی جی آئی ایل او، نے روزگار کے مواقع اور سماجی تحفظ کی کوریج کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں جیسے ای شرم اور این سی ایس پورٹل سے فائدہ اٹھانے میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی نیز انھیں جامع اقتصادی ترقی کی جانب اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا۔ انھوں نے عالمی سماجی تحفظ اور مزدوروں کی بہبود کے ایجنڈے کی تشکیل میں ہندوستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو بھی تسلیم کیا۔

اس تناظر میں دونوں رہنماؤں نے ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ایک طاقتور آواز اور عالمی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم وکیل کے طور پر آئی ایل او میں ہندوستان کے کردار کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کے ذریعے ملک میں سماجی تحفظ کے کوریج کے جائزوں میں درستگی کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط اور باہمی تعاون کے ساتھ ڈیٹا جمع کرنے کی مشق کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 7530


(Release ID: 2105977)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati