دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کل اترپردیش میں نوئیڈا ہاٹ کے سرس آجیویکا میلے کا افتتاح کریں گے
سرس آجیویکا میلے کا مقصد کاریگروں اور دستکاروں کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کے ذریعہ معاش کو فروغ دیا جاسکے
Posted On:
24 FEB 2025 6:01PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان کل نوئیڈا ہاٹ، سیکٹر 33 اے، نوئیڈا، اترپردیش میں سرس آجیویکا میلے کا افتتاح کریں گے۔ سرس آجیویکا میلے-2025،21 فروری سے 10 مارچ 2025 تک بنیادی طور پر دیہی ہندوستان کے دستکاری اور فنون کی نمائش کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔5ویں بار مشہور سرس آجیویکا میلہ-2025 دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ قومی ادارہ برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج(این آئی آر ڈی پی آر) کے تعاون سے روایت، فن اور ثقافت اور ’’لکھپتی دیدی، اپنی مدد آپ گروپ کی صلاحیت کو فروغ دینا‘‘ کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس خاص موقع پر دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی اور جناب کملیش پاسوان بھی موجود رہیں گے۔
زائرین30 ریاستوں کے اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مختلف مصنوعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ ہینڈ لوم، دستکاری اور قدرتی خوراک کی مصنوعات کو نمائش اور فروخت کے لیے200 اسٹالز پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 20 ریاستوں کے 25 لائیو فوڈ اسٹال بھی نوئیڈا ہاٹ میں اپنے روایتی کھانوں اور لذیذ پکوان کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس سرس آجیویکا میلے میں ملک بھر میں تقریباً450 ایس ایچ جی ممبران حصہ لے رہے ہیں۔
سرس آجیویکا میلہ-2025 مختلف ریاستی ہینڈلومز، ساڑھیوں اور لباس کے سامان کی شاندار نمائش پیش کر رہا ہے۔ ان میں شامل ہیں: آندھرا پردیش کی کالم کاری، آسام کی میکھلا چادور، بہار کی کاٹن اینڈ سلک، چھتیس گڑھ کی کوسا ساڑی، گجرات کی بھارت گنتھن اور پیچ ورک، جھارکھنڈ کی تسار سلک اینڈ کاٹن، مدھیہ پردیش کی چندیری اور باغ پرنٹ، میگھالیہ کے ایری مصنوعات، اوڈیشہ کے تسار اور بندھا، تامل ناڈو کی کانچی پورم ، تلنگانہ کی پوچمپلی، اتراکھنڈ سے پشمینا، مغربی بنگال سے کانٹھا، باٹک پرنٹ، تانت اور بلوچاری۔ میلے میں مختلف ریاستوں سے دستکاری، زیورات اور گھر کی سجاوٹ کی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، قدرتی کھانے کی اشیاء جیسے ادرک، چائے، دال، کافی، پاپڑ، سیب کا جیم اور اچار فوڈ اسٹالز پر دستیاب ہیں۔
سرس میلے میں سینئر سٹیزن، کڈز زون اور مدرز کیئر کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرس میلے کے دوران زائرین ہر روز مختلف ثقافتی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔دیدیاں اوراپنی مدد آپ گروپوں کی صلاحیت کے فروغ کے لیے نوئیڈا ہاٹ میں سرس میلے کے احاطے میں ایک سرشار ایکسپورٹ پروموشن پویلین رکھا گیا ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی اس پہل کا مقصد کاریگروں اوردستکاروں کو ان کی روزی روٹی اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرنا ہے۔ اس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ‘ووکل فار لوکل’ مہم اور ‘2047 تک وکست بھارت’ کو فروغ ملے گا۔
***
(ش ح۔ام۔ش ت)
U:7518
(Release ID: 2105862)
Visitor Counter : 13