بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ابوظہبی کی قومی تیل کمپنی کو کویسٹرو اے جی کو اپنی تحویل میں لینے کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
10 DEC 2024 8:54PM by PIB Delhi
بھارت کی مسابقتی کمیشن نے ابوظہبی کی قومی تیل کمپنی کے ذریعے کویسٹرو اے جی کو اپنی تحویل میں لینے کو منظوری دے دی ہے۔
مذکورہ عمل کا تعلق درج ذیل امور سے ہے:
(الف) ابو ظہبی کی قومی تیل کمپنی پی جے ایس سی کے ذریعے کویسٹرو اے جی کی صد فیصدحصص سرمائے کی حصولیابی ،ایڈ ناک انٹر نیشنل لمیٹیڈ اور ایڈناک جرمنی ہولڈنگس جس کے پاس تحویل ہے دونوں مل کر اپنی ذیلی شاخوں اور صنعتوں کی شکل میں ایڈناک گروپ یا ایڈناک کی تشکیل کرتی ہیں ،تمام ترنقدی رضاکارانہ عوامی تحویل کی منتقلی کے عمل کے توسط سے تمام تر کویسٹروں حصص داران (عوامی تحویل) کا اہتمام کریں گی۔ اور
(ب) عوامی تحویل کے مکمل ہونے پر ایڈناک جرمنی اضافی طور پر کویسٹرومیں 18,900,000 کے بقد رنئے حصص کے لیے شرح تعاون فراہم کرے گی جو کویسٹرو کے موجودہ پونجی کے 10 فیصد کے بقدر کا حصہ ہوگا۔اور یہ عمل کویسٹرو (سرمایہ اضافہ) کے سلسلے میں کسی بقیہ حصص داران کی قلیل تعداد کی جانب سے شرح تعاون کے حقوق کی استثنائی کے ساتھ نقدی کے مقابلے میں سرمایہ اضافے کے ذریعے عمل میں آئےگا۔
اے ڈی این او سی ایک توانائی اور پیٹروکیمیکل گروپ ہے جو ہائیڈروکاربن ویلیو چین کے پورے نیٹ ورک کے ذریعے مکمل طور پر مربوط کاروباروں کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اے ڈی این او سی بنیادی طور پر تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار، ذخیرہ اندوزی، ریفائننگ اور تقسیم میں سرگرم ہے، اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترقی میں بھی شامل ہے۔
کوویسٹر ایک کیمیائی مصنوعات کی کمپنی ہے جو عمدہ نتائج والے پولیمر مواد اور سولیوشن فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ کویسٹرخاص طور سے دو اہم شعبوں میں کام کرتا ہے:
- عمدہ نتائج والے معیاری پولی کاربونیٹس، معیاری یوریتھین اجزاء (جس میں میتھیلین ڈائی فینائل ڈائی آئسو سائنیٹ، ٹولوئین ڈائی آئسو سائنیٹ، پولی ایتھر پولیولژ) اور بیس کیمیائی کاروبار شامل ہیں؛ اور
- II. سولیوشن اور خصوصیات جن میں انجینئرنگ پلاسٹک، کوٹنگز اور چپکنے والے مواد کے لیے خام مال، حسب ضرورت یوریتھینز، تھرموپلاسٹک پولی یوریتھینز، خصوصی فلمیں اور ایلاسٹومرز شامل ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
****
ش ح۔ت ف ۔ش ا
UNO-7491
(Release ID: 2105748)