سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
’’آئی آئی ٹی روپر آئی ہب- اودھ عالمی ایگری ٹیک سمٹ، 2024 دبئی،ایک پائیدار مستقبل کے لیے عالمی شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے اور اختراع کو فروغ دیتا ہے‘‘
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2024 12:07PM by PIB Delhi
عالمی ایگری ٹیک سمٹ 2024، جو 9-10 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوئی، نے زراعت اور پائیداری کے مستقبل کو تلاش کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں، اختراع کاروں اور اہم شراکت داروں کو جمع کیا۔ ریتھنکس ایونٹس کے زیر اہتمام، اس باوقار سربراہی اجلاس میں 37 ممالک کے 300 مندوبین، 76 مقررین نے شرکت کی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روپڑ میں نیشنل مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز (این ایم-آئی سی پی ایس) کے تحت حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی طرف سے قائم کردہ ٹیکنالوجی انوویشن ہب آئی ہب – اودھ کیبھی نمائندگی کی گئی اور اسےاسٹارٹ اپ انڈیا، ڈی ایس ٹی فنڈز اور ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعے بھی تعاون حاصل ہے۔ یہ اقدام اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فعال کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے تکنیکی حلوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہے۔
مکیش کیستوال، چیف انوویشن آفیسر، نے اسٹارٹ اپ شوکیس سیشن میں جیوری کے رکن اور اسپیکر کے طور پر شرکت کی، جہاں انہوں نے ہندوستان، سنگاپور، کینیا اور مراکش کے چار اہم اسٹارٹ اپس کا جائزہ لیا۔ بانیوں کے لیے ان کی بصیرت اور تاثرات نے جدت کو فروغ دینے اور عالمی اسٹارٹ اپ کمیونٹی کی حمایت کرنے کے لیے اودھ کے عزم کو واضح کیا۔

اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر، آئی ہب-اودھ نے 114 اسٹارٹ اپس کو انکیوبیٹ کیا ہے، جس سے بیرونی فنڈنگ میں 96 کروڑ روپے اور 16 کروڑ روپے کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ورلڈ ایگری ٹیک سمٹ میں، اس کے دو انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس نے اپنی اختراعات کی نمائش کی۔ پریان شاہ اور طحہٰ ملک کی طرف سے قائم کردہ کروپ روپر نے اپنی سرکردہ روبوٹک کراپ مینجمنٹ ٹیکنالوجی پیش کی، جب کہ ڈاکٹر وپاشا شرما کے شریک بانی میکلی بائیو ٹیک نے زرعی بائیوٹیکنالوجی میں مؤثر پیش رفت کا اشتراک کیا۔
عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانا عالمی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق، آئی ّآئی ٹی روپر (آئی ہب-اودھ) نے سمٹ کے دوران دو اہم شراکت داریوں کو باقاعدہ بنایا۔ ای ایس جی وی ای آئی ایس ای: دبئی میں قائم پائیداری سے متعلق مشاورتی فرم جو کارپوریٹس اور ایس ایمز کو اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتی ہے۔مہاراشٹر میں قائم اسٹارٹ اپ، دیہی لچک اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

سربراہی اجلاس نے زراعت اور پانی کے انتظام میں گہری تکنیکی اختراعات کو آگے بڑھانے میں آئی ّآئی ٹی روپر (آئی ہب – اودھ) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈین آر اینڈ ڈی ڈاکٹر پشپندرا پی سنگھ کی قیادت میں آئی آئی ٹی روپر دو اہم اقدامات کے ذریعے ایگریٹیک، کلائمیٹ ٹیک، زراعت میں اے آئی کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) (وزارت تعلیم کے ذریعے) اور سنٹر آف ٹیکنالوجی انوویشن فار ایگریکلچر اینڈ واٹر (ڈی این ایم-آئی سی پی ایس کے ذریعے)، اور پائیداری میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مکیش کیستوال نے کہا، ’’ہمارا مشن جدت، پائیداری، اور اثر انگیز تعاون کے ذریعے متعین مستقبل کی تعمیر کرنا ہے، ہمارا مقصد زراعت اور اس سے آگے گہری ٹیکنالوجی کے لیے اہم چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔‘‘
سمٹ کے علاوہ عالمی برادری سے جڑتے ہوئے، مکیش کیستوال نے آئی آئی ٹی دہلی ایلومنائی سمٹ میں آئی ّآئی ٹی روپر کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے وینچر کی پیٹلسٹ، کارپوریٹس اور دبئی کے علاقے کے ممتاز اراکین سے بات چیت کی۔ ذہن سازی کے سیشنز کے دوران، ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں اےآ ئی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے ڈیپ ٹیک ایکو سسٹم میں ایک رہنما کے طور پر اودھ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔
سربراہی اجلاس کے اختتام پرآئی آئی ٹی روپرنے ایک پائیدار مستقبل کے لیے تبدیلی کے حل پیدا کرنے کے اپنے وژن کی توثیق کی جو گہری ٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
********
ش ح۔م ح۔م ذ
(U: 7496)
(रिलीज़ आईडी: 2105743)
आगंतुक पटल : 44