امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی پولس اکیڈمی میں پولس اہلکاروں کی تربیت

Posted On: 11 DEC 2024 4:11PM by PIB Delhi

’’پولیس‘‘ایک ریاستی مضمون ہےجو بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈیول کی فہرست II (ریاست کی فہرست ) کے تحت آتی ہے‘‘۔ پولس اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنا بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں یا مرکز کے زیر انتظام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جہاں تک سردار ولبھ بھائی  قومی پولس اکیڈمی کا تعلق ہے ،یہ ٹرینی آئی پی ایس افسران کو بنیادی اور خدمت کے تحت تربیتی کورسز فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایس وی پی این پی اے ملک کے اندر موجودریاستی پولس اکیڈمیوں کی گھریلو صلاحیتوں کو بڑھانے اور پڑوسی دوست ممالک کے پولس افسران کو بھی تربیت دینے میں اہم کردار ادا کرر ہا ہے۔

اکیڈمی نے ایک جامع تربیتی ضرورتوں کا تجزیہ (ٹی این اے) کیا ہے تاکہ آئی پی ایس میں بھرتی ہونےوالوں کو ان کی فیلڈ کی ضرورت کے حساب سے بنیادی تربیت کے دوران فراہم کیے جانےوالے علم ،ہنر اور طرز عمل کے پہلوؤں میں موجود کمی کی نشاندہی کی جا سکے۔ ان نتائج کی بنیاد پر 2021 کے بعد سے نصاب اور تربیت کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئیں۔ نئے فوجداری قوانین یعنی بھارتیہ نیائے سنہیتا(بی این ایس) ،بھارتیہ شاکچھیہ ادھینیم( بی ایس اے)  اور بھارتی شہری تحفظ سنہیتا( بی این ایس ایس) کے پیش نظر ان قوانین کوبھی  آئی پی ایس  افسران کے تربیتی نصاب میں  شامل کیا گیا ہے۔

اکیڈمی نے پولیسنگ کے اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت کی مخصوص ضروریات کو پوراکرنے کیلئے مختلف اقدامات بھی کیے ہیں۔ اس میں انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جی ایس) ،سائبر جرائم کے رجحانات ،جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال ، عملی نقلی مشقیں،اخلاقیات اور انسانی حقوق ،صنفی حساسیت ،ہمدردانہ اور ثقافتی طور پر حساس پولیسنگ ،دانشورانہ املاک کے حقوق اور مختلف ریاستی پولس کی گفت و شنید کیلئے مہارتیں شامل ہیں۔اکیڈمی میں مختلف ریاستی اور مرکزی مسلح پولس فورسز(سی اے پی ایف)کو داخلی  سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کیلئےتربیت فراہم کرنے کیلئے ،ایک خصوصی حکمت عملی دستہ( ایس ٹی ڈبلیو)بنایا گیا ہےجو ان پولس افسران کو تربیت فراہم کرےگا۔

ان تبدیلیوں کے اثرات کا اندازہ لگانے اور تربیت کے انداز میں مسلسل بہتری کو یقینی بناتے ہوئے ضرورت کے مطابق مزید تبدیلی کرنے کیلئے باقاعدہ تشخیص  اور فیڈ بیک میکانزم کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اکیڈمی نے بین الاقوامی اداروں جیسے کہ  امریکہ کی وفاقی قانون نافذ کرنے والے تربیتی مرکز،بنگلہ دیش پولس اکیڈمی، مالدیپ پولس سروس اور جمہوریہ اُزبیکستان کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں تاکہ تربیتی پروگراموں کے سلسلے میں بہترین طریقوں کا اشتراک کیاجاسکے۔

ہندستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے تحت، وزارت خارجہ کے اعلیٰ صلاحیت سازی کا پلیٹ فارم،ایس وی پی این پی اے بیرونی ممالک کے پولس افسران کے لیے مختلف خصوصی کورسیز کا انعقادکرتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے مختلف ممالک کے 206 شرکا نے تربیت سے متعلق پروگرام میں شرکت کی۔

اس اقدام کا مقصدبھارتیہ  پولیس فورس کے ذریعہ اپنائے گئے طریقوں کی تقابلی تفہیم کو فروغ دینا ، تجربات کے بارے میں بصیرت حاصل کرنا اور دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کردہ بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔

آنے والے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختراعی طریقوں کی نشاندہی کرنے اور بہترین طریقوں کو مشترک کرنے کیلئے ایس وی پی این پی اے مختلف تربیتی پروگراموں میں موضوع پر مبنی اجلاس منعقد کرنے کیلئے بیرونی ممالک کے نامور مقررین کو مدعو کرتا ہے۔

یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

****

ش ح۔ت ف ۔ش ا

UNO-7495  


(Release ID: 2105740) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil