ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے بین الاقوامی پہاڑوں کا دن2024منایا
Posted On:
11 DEC 2024 7:52PM by PIB Delhi
ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نےانٹرنیشنل یونین فار کنثرویشن آف نیچر(آئی یو سی این) جی بی پنتھ نیشنل انسٹی چیوٹ آف ہمالین انوائیرمنٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی پہاڑی دن2024 کے موقع پر ‘یوتھ فار دی ہمالیہ اینوویٹ، انسپائر، ایمپیکٹ کےعنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا مرکزی تھیم ‘‘پہاڑوں کیلئے پائیدارمستقبل ، اختراع ،موافقت اور نوجوان ’’موضوع پر تھا۔ جس نے ہندستانی ہمالیائی خطے (آئی ایچ آر) میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کے اہم کردار کو اُجاگر کیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں پر مبنی ان اختراعات کی نمائش اور حمائت کرنا تھاجو ہندستانی ہمالیہ خطے کی پائیداری میں حصہ لیتے ہیں اور زمین پر متحرک رہتے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد تعاون کی ترغیب دینا تھااور ان اقدامات کی تبدیلی کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرنا تھا۔ بین الاقوامی پہاڑی دن 2024 تقریب نے ہمالیہ کے خطے کیلئے پائیدار حل پیش کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کیلئے ملک بھر سے تبدیلی کے علمبردار نوجوان ،اختراع کاروں اور شراکت داروں کو اکٹھا کیا۔ اس ہائبرڈ تقریب میں اسکول کے طلبہ،اہم اداروں کے نوجوان کے ساتھ نجی شعبے ،سول سوسائٹی اور حکومت کے اراکین نےبھی شرکت کی ۔
ہمالیائی خطہ اور دہلی این سی آر، دونوں کے شرکاء نے پائیداری سے چلنے والی اختراعات ، پہاڑی برادریوں اور شہری مراکز کے درمیان نقطہ نظر میں دوری کو ختم کرنے کے بارے میں دریافت کیا اور تعاون کیا۔ یہ ویژن مشن لائف (لائف اسٹائل فار انوائیرمنٹ تحریک) کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ مشن لائف لوگوں کو پائیدار ترقی کو اپنانے اور اجتماعی اور انفرادی طور پر ‘ پروپ پلائنٹ پیپل’ بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
اس تقریب نےنوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان ذہنوں کو ہندستانی ہمالیہ کے تیزی سے ترقی پذیر منظر نامے میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اختراعی نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بات چیت میں روایتی علم کو جدید تکنیکی ترقی کے ساتھ مربوط کیا گیا، جس میں پائیدا رمعاش، فضلہ کے انتظام ، ماحولیاتی سیاحت ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی لچک پن پر زور دیا گیا ہے۔
اس تقریب میں این آئی ایچ ای اور آئی یو سی این کےذریعہ تیار کردہ مختصر فلموں اور ویڈیوز کی نمائش کی گئی،جس میں مغربی ہمالیہ میں خطرے سے دوچارپودوں کےانواع کے تحفظ کے فروغ دینے اور ‘‘ہمالین فیوچرس :وائس فرام دی گراؤنڈ’’ شامل ہیں۔
ابتدائی آگاہی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھانے کیلئے اس طرح کی تقریبات میں نوجوانوں کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ اس تقریب نے نوجوان ذہنوں کی موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری سے متعلق بات چیت اور اقدامات میں فعال مشغولیت اور شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ متنوع شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتے ہوئے بین الاقوامی پہاڑوں کے دن نے نوجوانوں میں بیداری پیدا کیا کہ جو پہاڑوں کے تحفظ اور پائیدار ترقی میں اہم شراکت دار ہیں ۔
اس موقع پر انٹی گریٹیڈ ماؤنٹین انیشیوٹیو کے نائب صدر اور وزارت کے سابق جوائنٹ سکریٹری جناب جگنیت ٹاکپتا اور وزارت کےدیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔


CZ5Z.jpeg)
****
ش ح۔ت ف ۔ش ا
UNO-7498
(Release ID: 2105734)
Visitor Counter : 15