سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’سرکاری نوکری‘کی ذہنیت ترک کردیں
نیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول 2025 جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو وقف ہے
’فیسٹیول کا مقصد نوجوان ذہنوں میں جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دینا ہے‘:ڈاکٹر سنگھ
جامنی انقلاب- لیوینڈر کی کاشت نے جموں و کشمیر کو تبدیل کیا: 3,000سے زائد نوجوانوں کی لاکھوں میں کمائی
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ ایمس ،آئی آئی ایم ،آئی آئی ٹی ،آئی آئی آئی ایم، جی ایم سی
جموں کے درمیان مربوط تحقیق کے لیے پوسٹ گریجویشن میں شریک رہنما کے اشتراک کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
22 FEB 2025 7:33PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی، اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت ترک کردیں۔
یہاں کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گاندھی نگر میں سی ایس آئی آر انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف انٹگریٹو میڈیسن کے زیر اہتمام 2 روزہ ’نیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول‘ کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر نے اس فیسٹیول کو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے نام وقف کیا، جس میں اسٹارٹ اپ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اختراع، انٹرپرینیورشپ، اور ابتدائی صنعت کے روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطے میں زراعت پر مبنی سٹارٹ اپس کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا، خاص طور پر پرپل ریوولیوشن، جس نے جموں و کشمیر میں تین ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو لیوینڈر سٹارٹ اپ پہل کے ذریعے لاکھوں کمانے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور صرف سرکاری ملازمتوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں۔

وزیر موصوف نے مزید زور دیا کہ جموں و کشمیر کا ایگری اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام فروغ پا رہا ہے، بھدرواہ، ڈوڈہ ضلع میں لیوینڈر کی کاشت خطے کو عالمی اسٹارٹ اپ کے نقشے پر ڈال رہی ہے۔ وزیر نے لیوینڈر کی کاشت اور دیگر اعلیٰ قیمت والے زرعی منصوبوں کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زرعی ا سٹارٹ اپ میں شہری علاقوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے پر زور دیا۔
ہندوستان میں فی الحال دو لاکھ اسٹارٹ اپ کام کررہے ہیں، ملک نے عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ S&T کے وزیر نے نوٹ کیا کہ سٹارٹ اپ نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ روزگار کے منافع بخش مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں، خاص طور پر خواتین اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ایس ) کے لیے۔
انہوں نے اسٹارٹ اپس کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے میں صنعتی روابط اور مارکیٹ ریسرچ کے اہم کردار پر زور دیا، نوجوان کاروباریوں کو شروع میں ہی مارکیٹ کی حرکیات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی خلائی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہوئے اس کی کامیابی کو عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو قرار دیا۔ انہوں نے چندریان-2 اور آدتیہ ایل 1 سمیت بڑے خلائی مشنوں میں خواتین کی قیادت والی ٹیموں کے تعاون کو بھی منایا۔
تعلیم کے محاذ پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کی تعریف کی، جس نے ہندوستان کے تعلیمی نظام کو ایک سطحی کھیل کا میدان بنا کر اور ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنا کر بہتر بنایا ہے۔ وزیر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ سرکاری اسکیموں کے بارے میں سیکھنے اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے میں صرف کریں۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی رہنمائی کے بعد ایمس، آئی آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، جی ایم سی جموں کے درمیان مربوط تحقیق کے لیے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے شریک رہنمائی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 45 اسٹارٹ اپ اسٹالز کا دورہ کیا، جو ابھرتے ہوئے کاروباریوں اور طالب علموں کے ساتھ اپنی اختراعات کا مظاہر ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں حصہ ڈالنے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں اختراعات جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
نیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول 2025 جموں و کشمیر کو جدت، خود انحصاری اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔
ش ح ۔ ال
U-7470
(Release ID: 2105574)
Visitor Counter : 19